?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن وقت پر کرانے کے لیے سینیٹ سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کروائی گئی ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق قرارداد جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق منظور شدہ قرارداد کو کالعدم تصور کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اس معزز ایوان میں قرارداد پیش کرتا ہوں اور اس قرارداد کے ذریعے مطالبہ کرتا ہوں کہ الیکشن کا انعقاد دستوری تقاضا ہے۔
مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ دستور کے مطابق الیکشن کا انعقاد مقررہ وقت پر کرائے۔
سینیٹر مشتاق احمد کا قرارداد میں کہنا تھا کہ حالیہ الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ بھی آچکا ہے، اور الیکشن کمیشن نے بھی تاریخ مقرر کر دی ہے کہ 8 فروری 2024 کو الیکشن ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کے التواکی جو قرارداد پاس ہوئی، وہ غیردستوری اور غیرجمہوری ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ نے ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی تھی۔
سرکاری نشریاتی ادارے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے رپورٹ کیا تھا کہ ایوان بالا میں 8 فروری 2024 کے انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کی گئی ہے، قرارداد خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے آزاد سینیٹر دلاور خان نے پیش کی۔
ڈان نیوز کے مطابق قرارداد کی منظوری کے وقت سینیٹ میں صرف 14 ارکان موجود تھے، قرارداد کے وقت سینیٹ میں کورم پورا نہیں تھا۔
سینیٹر دلاور خان نے کہا تھا کہ ملک کے بعض علاقوں میں شدید سردی کا موسم ہے، سیاسی جماعتوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے پہلے دن فلسطین محور گفتگو رہا
?️ 24 ستمبر 2025اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے پہلے دن فلسطین
ستمبر
بہت ہوگیا، پاکستان چھوڑ کر جانے کا سوچ رہی ہوں، ایمان علی
?️ 29 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی خوبرو اداکارہ اور ماڈل ایمان علی کا
اپریل
چینی فوج ہائی الرٹ
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:آبنائے تائیوان سے امریکی کروزروں کے گزرنے کے بعد چینی فوج
اگست
صیہونی قیدیوں کا قاتل کون؟
?️ 1 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بیان جاری کرتے 6 اسرائیلی قیدیوں
ستمبر
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی اوڑان جاری، ڈالر کی قیمت میں کمی
?️ 12 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر
اگست
شان شاہد کی بیٹی فلم ڈیبیو کرنے کو تیار
?️ 16 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستانی فلموں کے ماضی کے مقبول ہیرو شان شاہد
اپریل
سینڈرز: امریکہ کو نیتن یاہو کی طرف سے دوسری جنگ میں داخل نہیں ہونا چاہیے
?️ 14 جون 2025سچ خبریں: ورمونٹ کے آزاد برنی سینڈرز نے ایران پر اسرائیلی وزیر
جون
نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو عمارت خالی کرنے کا حتمی نوٹس جاری
?️ 15 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد نے نسلہ ٹاور کو خالی کرانے
اکتوبر