?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) سوات میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی عمارت میں ہونے والے حالیہ دھماکے کے تناظر میں خامیوں کی نشاندہی اور حفاظتی انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے وفاقی دارالحکومت میں اہم مقامی اور غیر ملکی تنصیبات کے سیکیورٹی آڈٹ کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دارالحکومت میں بھی ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پولیس افسران نے بتایا کہ کیپیٹل پولیس کا انٹیلی جنس یونٹ جسے اسپیشل برانچ اور سیکیورٹی ڈویژن کہا جاتا ہے، سیکیورٹی آڈٹ کے لیے سروے کرے گا جب کہ ضرورت پڑنے پر سی ٹی ڈی کی مدد لی جائے گی۔
اس ضمن میں ریڈ زون اور دارالحکومت میں تمام پولیس تنصیبات کے سیکیورٹی آڈٹ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
دارالحکومت میں اہم اور حساس مقامی اور غیر ملکی تنصیبات کا آخری سیکیورٹی آڈٹ 2020 میں کیا گیا تھا۔
پارلیمنٹ ہاؤس، پارلیمنٹ لاجز، سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائی کورٹ، دفتر خارجہ، منسٹرز انکلیو، عدالتوں، ریڈ زون کے اندر اور باہر غیر ملکی مشنز، تعلیمی اداروں اور پولیس کی عمارتوں سمیت اہم اور حساس عمارتوں کا سروے کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ ڈپلومیٹک انکلیو کا سروے بھی کرایا جائے گا۔
سروے کی روشنی میں ایک آڈٹ رپورٹ تیار کی جائے گی جس میں عمارتوں کے اندر اور اس کے ارد گرد سیکیورٹی میں خامیوں کی نشاندہی کی جائے گی۔
افسران نے کہا کہ یہ سروے افرادی قوت اور حفاظتی آلات کی کمی کی بھی نشاندہی کرے گا، جیسے سی سی ٹی ویز، واک تھرو گیٹس، اور عمارتوں کے ارد گرد رکاوٹیں، آڈٹ ضرورت پڑنے پر دھرنوں کے قیام کے لیے مقامات کی سفارش اور نشاندہی بھی کرے گا۔
حکام نے کہا کہ دو درجن سے زائد عمارتوں کے اندر اور اطراف کی سیکیورٹی پہلے ہی غیر تسلی بخش اور غیر مؤثر پائی گئی تھی، ان عمارتوں کے ارد گرد حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط کیا جا رہا تھا، اس کے علاوہ پولیس کی بھی کچھ عمارتیں بھی خطرے کی زد میں تھیں۔
سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے والے پولیس اہلکاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ حفاظتی سامان پہنیں، چوکنا رہیں اور اپنے ڈیوٹی پوائنٹس پر ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں۔
افسران نے بتایا کہ ہائی الرٹ کے تحت شہر میں گشت بڑھانے کے ساتھ تمام داخلی راستوں پر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے جبکہ بس ٹرمینلز پر نگرانی اور چیکنگ بھی شروع کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے ایف-6 میں پولیس سہولت سینٹر کے اوقات کار کو بھی کم کر دیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
ویانا مذاکرات ختم
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:پابندیوں کے خاتمے کے لیے ایران اور مغربی ممالک کے درمیان
اگست
غزہ جنگ میں کتنے اسرائیلی فوجی نفسیاتی بیمار ہو چکے ہیں؟
?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ
دسمبر
روس کی ایران کے ساتھ تیل اور گیس کے سلسلے میں تبادلہ خیال
?️ 7 اکتوبر 2022سچ خبریں: روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے جمعہ کو
اکتوبر
ایران کے خلاف مزید پابندیوں کی تلاش میں ہیں:جرمن چانسلر
?️ 1 نومبر 2022سچ خبریں:جرمنی کے چانسلر نے اپنے ایک خطاب میں دعویٰ کیا کہ
نومبر
الیکٹرک وہیکلز کی حوصلہ افزائی سے ایندھن کی مد میں اربوں ڈالر کی بچت ہوگی، وزیراعظم
?️ 18 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے الیکٹرک وہیکل کی
جولائی
اسرائیلی فوج کی درندگی، 20 سال قید کے بعد رہا ہونے والے فلسطینی کو چند گھنٹوں بعد دوبارہ گرفتار کرلیا
?️ 31 مارچ 2021غزہ (سچ خبریں) اسرائیلی فوج نے وحشیانہ کاروائی کرتے ہوئے فلسطینی شخص
مارچ
ایران کے ساتھ جنگ میں صیہونی حکومت کو کتنا نقصان ہوا؟
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: ایران اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ شروع ہونے کے
جون
غزہ کے باشندوں کو 3 افریقی خطوں میں منتقل کرنے کا ٹرمپ کا منصوبہ بے نقاب
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیل کے چینل 12 نے بدھ کی شام اعلان کیا
فروری