?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کا وفد آج سے 15 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا، وفد کو پہلی سہ ماہی کی معاشی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی۔
ڈان نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وفد کی قیادت مشن چیف ناتھن پورٹر کریں گے، پاکستانی حکام موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران معاشی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے تاہم وفد توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے پہلے جائزے پر بات چیت نہیں کرےگا۔
ڈان اخبار میں شائع خبر میں معاشی ماہرین نے ریونیو اہداف سمیت کچھ کلیدی اہداف کی تکمیل میں ناکامی پر مسلم لیگ (ن) کی اتحادی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے باعث ان خدشات میں اضافہ ہوا ہے کہ آئی ایم ایف اکتوبر تا دسمبر کی موجودہ سہ ماہی کے لیے کچھ مزید اور ممکنہ طور پر غیر مقبول اقدامات تجویز کرسکتا ہے۔
رپورٹ میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے معاشی اہداف بالخصوص ایف بی آر کے آمدنی کے اہداف کو غیر حقیقی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ممکنہ آمدنی میں کمی کی وجہ افراط زر میں کمی ہے، جس کی رفتار سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران مہنگائی میں کمی کا اندازہ کیوں نہیں لگایا گیا، گو کہ ان کا خیال ہے کہ آئی ایم ایف مہنگائی میں کمی کا ذمہ دار ہوسکتا ہے تاہم انہوں نے متنبہ کیا کہ آئی ایم ایف درآمدات میں سست روی کی جانچ کرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال 13 جولائی کو عالمی مالیاتی فنڈ اور پاکستان کے درمیان 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کا اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا تھا جس کا دورانیہ 37 ماہ ہوگا جب کہ 25 ستمبر کو آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دی تھی۔
27 ستمبر کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ سے قرض کی پہلی قسط ’ایک ارب 2 کروڑ 69 لاکھ ڈالر‘ موصول ہوگئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
استعفوں کی منظوری کیلئے پی ٹی آئی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست
?️ 5 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی سے
اکتوبر
انڈونیشیا میں بہرے طلباء کے لئے قرآن کی تعلیم فراہم
?️ 7 جولائی 2022سچ خبریں: انڈونیشیا کے یوگیاکارتا کے مضافاتی علاقے میں ایک پرسکون محلے
جولائی
یمن میں جنگ کا نشانہ بننے والے بچوں کی تعداد 8 ہزار سے زائد
?️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے
نومبر
پاکستان نےمقبوضہ کشمیر میں 5 کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے
?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر
نومبر
اب بسیں بھی آپ کے لیے محفوظ نہیں: صیہونی آباد کاروں کو وارننگ
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:فسلطینی مزاحمتی تحریک نے صیہونی آبادکاروں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ
ستمبر
وزیر اعظم عمران خان کورونا کا شکار ہو گئے
?️ 20 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت
مارچ
اپنی زندگی اور شخصیت کے چھپے ہوئے پہلو سے جلد پردہ اٹھاؤں گی، حمائمہ ملک کا اعلان
?️ 10 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) نامور اداکارہ حمائمہ ملک نے اعلان کیا ہے کہ
جون
اسماعیل ہنیہ نے جنگ بندی معاہدے کے فریم ورک کی وضاحت کی
?️ 6 جون 2024سچ خبریں: اسماعیل ہنیہ نے اپنے ایک خطاب میں اعلان کیا کہ حماس
جون