آئینی کھلواڑ کا بھی بندوبست کروں گا:حمزہ شہباز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ بجٹ تو پیش ہوگا ‘ آئینی کھلواڑ کا بھی بندوبست کروں گا ، بجٹ بھی پاس ہوگا اور ہم کامیاب بھی ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سب کو انتظار تھا بجٹ میں کیا آئے گا ، مجھے اپنی انا کی پرواہ نہیں ،اپنے عوام کے لیے فکر مند ہوں کیوں کہ آئین کے ساتھ کھلواڑ کا سلسلہ جاری ہے ، کبھی ایوان میں تماشا تو کبھی سڑکوں پر ، اگر صوبے کی بہتری کیلئے انا نچھاور کرنا پڑتی ہے تو کروں گا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا رویہ غیر مناسب ہے ، یہ روز آئین اور قانون کی پامالی کر تا ہے، آپ کو کسی کی شکل پسند نہیں ، پرانا دکھ اور غصہ ہے تو کیوں آئین کو پامال کر رہے ہیں ، عوام دیکھیں گے یہ شخص تماشا کررہا ہے، 12 کروڑ کے صوبے کا بجٹ آپ نے جام کیا ہے، یہ وہی اسپیکر ہے جس کے اپنے خلاف عدم اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری نیت صاف ہے ، 3 ماہ سے ان کا سامنا کر رہا ہوں ، بجٹ بھی پیش ہوگا اور 3 ماہ سے ہونے والے کھلواڑ کا بندوبست بھی کریں گے ، آئین و قانون کا تماشا بند ہونا چاہئے یہ تماشا اب نہیں چلے گا ، بجٹ بھی پاس ہوگا اور ہم کامیاب بھی ہوں گے، آپشن نہیں بتاوں گا ،نیت صاف ہے ، تمام ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو میں کینسر کی ادویات تقسیم کرنے جارہے ہیں۔

ادھر حکومت نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کو ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ، وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیرصدارت پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں مشاورتی اجلاس ہوا ، جس میں بجٹ پیش کرنے کے حوالےسے گفتگو ہوئی ، اس دوران اپوزیشن کی جانب سے بجٹ روکنے کے امکان پر بھی قانونی ماہرین سے مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری کو آج بھی اسمبلی پیش نہیں کیا جائے گا ۔

بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے لیگی وزراء کا موقف ہے کہ یہ چیف سیکرٹری اور آئی جی کو بلا کر انہیں بے عزت کرنا چاہتے ہیں ، ماڈل ٹاؤن کیس میں یہی کچھ ہوا تھا لیکن اب پولیس کا مورال ڈاؤن نہیں ہونے دیں گے ، پرویز الہی کو ہٹایا جائے اس مقصد کے لیے 17 جولائی کو ضمنی الیکشن جیت کر مطلوبہ ایم پی ایز پورے کرکے اسپیکر کو گھر بھیج کر نیا اسپیکر لایا جائے۔

مشہور خبریں۔

بلوچستان ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے

?️ 10 مارچ 2023بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانے میں

مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے گھروں پر قابضین کا حملہ

?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی غاصبوں نے گذشتہ دنوں کی طرح مغربی کنارے کے رام

لیبیا میں امریکہ کے لیے کیا اہم ہے؟

?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں:تیل اب بھی تیل سے مالا مال ممالک، خاص طور پر

2023 صیہونی حکومت کی تاریخ کا بدترین سال 

?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں:صہیونی سوشل نیٹ ورکس پر گراف کے مطابق الاقصیٰ طوفان آپریشن

اسلامی ممالک کو صیہونیت مخالف بے معنی نعروں کے اسیر نہیں ہونا چاہیے: الہندی

?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: اسلامی جہاد تحریک کے نائب سیکرٹری جنرل محمد الهندی نے

وزیر اعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اہم پیغام دیا

?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں

پاک بھارت کی تاریخ کی سب سے بڑی فضائی لڑائی:سی این این

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:سی این این کی رپورٹ کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی

سعودی عرب میں امریکہ اور عرب ممالک کی مشترکہ جنگی مشقیں

?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:امریکی فوج کی مرکزی کمان نے سعودی عرب میں پہلی بار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے