?️
لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ بجٹ تو پیش ہوگا ‘ آئینی کھلواڑ کا بھی بندوبست کروں گا ، بجٹ بھی پاس ہوگا اور ہم کامیاب بھی ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سب کو انتظار تھا بجٹ میں کیا آئے گا ، مجھے اپنی انا کی پرواہ نہیں ،اپنے عوام کے لیے فکر مند ہوں کیوں کہ آئین کے ساتھ کھلواڑ کا سلسلہ جاری ہے ، کبھی ایوان میں تماشا تو کبھی سڑکوں پر ، اگر صوبے کی بہتری کیلئے انا نچھاور کرنا پڑتی ہے تو کروں گا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا رویہ غیر مناسب ہے ، یہ روز آئین اور قانون کی پامالی کر تا ہے، آپ کو کسی کی شکل پسند نہیں ، پرانا دکھ اور غصہ ہے تو کیوں آئین کو پامال کر رہے ہیں ، عوام دیکھیں گے یہ شخص تماشا کررہا ہے، 12 کروڑ کے صوبے کا بجٹ آپ نے جام کیا ہے، یہ وہی اسپیکر ہے جس کے اپنے خلاف عدم اعتماد ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری نیت صاف ہے ، 3 ماہ سے ان کا سامنا کر رہا ہوں ، بجٹ بھی پیش ہوگا اور 3 ماہ سے ہونے والے کھلواڑ کا بندوبست بھی کریں گے ، آئین و قانون کا تماشا بند ہونا چاہئے یہ تماشا اب نہیں چلے گا ، بجٹ بھی پاس ہوگا اور ہم کامیاب بھی ہوں گے، آپشن نہیں بتاوں گا ،نیت صاف ہے ، تمام ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو میں کینسر کی ادویات تقسیم کرنے جارہے ہیں۔
ادھر حکومت نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کو ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ، وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیرصدارت پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں مشاورتی اجلاس ہوا ، جس میں بجٹ پیش کرنے کے حوالےسے گفتگو ہوئی ، اس دوران اپوزیشن کی جانب سے بجٹ روکنے کے امکان پر بھی قانونی ماہرین سے مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری کو آج بھی اسمبلی پیش نہیں کیا جائے گا ۔
بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے لیگی وزراء کا موقف ہے کہ یہ چیف سیکرٹری اور آئی جی کو بلا کر انہیں بے عزت کرنا چاہتے ہیں ، ماڈل ٹاؤن کیس میں یہی کچھ ہوا تھا لیکن اب پولیس کا مورال ڈاؤن نہیں ہونے دیں گے ، پرویز الہی کو ہٹایا جائے اس مقصد کے لیے 17 جولائی کو ضمنی الیکشن جیت کر مطلوبہ ایم پی ایز پورے کرکے اسپیکر کو گھر بھیج کر نیا اسپیکر لایا جائے۔


مشہور خبریں۔
ترکی کے صدر کا مظاہرین کو سخت پیغام
?️ 24 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے سیاسی مخالفین پر
مارچ
صدر مملکت نے ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس 2025 جاری کردیا
?️ 10 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف زرداری نے ورچوئل اثاثہ جات
جولائی
برطانیہ میں کورونا کی پابندیوں کا خاتمہ
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں: خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ برطانوی وزیر
فروری
سعودی عرب میں نئی فوجی تنصیبات تعمیر کرنے کا امریکی منصوبہ
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی دفاعی ذرائع نے اعلان کیا کہ پینٹاگون سعودی عرب میں
ستمبر
عراق میں امریکی فوجی رسد کے قافلے پر حملہ
?️ 15 فروری 2022سچ خبریں:عراق کے صوبے صلاح الدین میں قابض امریکی فوج کے رسد
فروری
کشمیر میں سب کھ ٹھیک ہے تو انٹرنیٹ پر پابندی کیوں؟:بھارتی ریاستی وزیر کا سوال
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:بھارتی ریاست بنگلور کے ریاستی وزیر پریانک کھڑگے نے بی جے
مئی
پشاور بار کونسل کا سپریم کورٹ میں ہائی کورٹ کے ججز کو ترقی نہ دینے پر احتجاج کا اعلان
?️ 28 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا بار کونسل نے کہا ہے کہ پشاور
فروری
سندھ ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا
?️ 24 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) اندرون سندھ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پییپلز پارٹی نے
ستمبر