?️
کیلیفورنیا( سچ خبریں) گوگل کی جانب سے تین نئے فیچرز متعارف کرائے جارہے ہیں جو نیویگیشن کو مزید آسان کردیں گے تاہم ان فیچرز سے فائدہ صرف آئی فون صارفین اٹھا سکیں گے۔گوگل نے اپنے صارفین کو انتظار، رش اور دیگر مشکلات سے بچانے کیلئے متعارف کی گئی ایپلی کیشن “میپس اور نیویگیشن” کو اور بھی جدید بنانے کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا۔
دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے جون 2019 میں اپنی مقبول ترین ایپ میپس میں ٹرانزٹ کراؤڈ نیس ایسٹیمیٹس نامی فیچر متعارف کرایا تھا تاکہ لوگ بسوں، ٹرینوں یا دیگر میں ہجوم سے بچ سکیں اب گوگل کی جانب سے تین نئے فیچرز متعارف کرائے جارہے ہیں جو نیویگیشن کو مزید آسان کردیں گے۔
میگزین میں شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئے فیچرز کے ذریعے گوگل نیویگیشن اور میپنگ سافٹ ویئر آئی میسج سے انٹیگریٹ ہوجائے گی اور جس کے بعد آئی فون صارف اپنے دوستوں، عزیزوں کے ساتھ اپنی لوکیشن شیئر کرسکے گا۔
یہ فیچر واٹس ایپ اور دیگر چیٹ ایپس میں پایا جاتا ہے ، لیکن گوگل میپس کا حصہ بننے کے بعد اب اسے مزید آسانی سے استعمال کیا جا سکے گا۔آئی فون صارفین اب آئی میسج میں گوگل میپس کے بٹن پر کلک کرنے سے لوکیشن اپنے کنٹیکٹس اور گروپس سے شیئر کر سکیں گے۔
سیدتی میگزین کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس فیچر کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ جیسے جیسے صارف آگے بڑھے گا ویسے ویسے اس کی لوکیشن اپڈیٹ ہوتی جائے گی اور دوستوں عزیزوں کو نئی لوکیشن ملتی جائے گی۔ڈیفالٹ سیٹنگ کے تحت لوکیشن شیئرنگ ایک گھنٹے تک برقرار رہے گی لیکن صارفین چاہیں تو اسے تین دن تک بڑھا سکتے ہیں۔
گوگل میپس کا نیا ’ٹریفک وجٹ‘ صارف کی ہوم اسکرین پر اس علاقے کی ٹریفک کے بارے میں معلومات دکھائے گا، اس کے ذریعے صارفین اپنے پسندیدہ مقامات کی تلاش کے ساتھ نئے ٹول کے ذریعے ان مقامات کا راستہ بھی تلاش کر سکیں گے جہاں وہ زیادہ جاتے ہیں۔نئے فیچرز کو استعمال کرنے کے لیے گوگل میپس کی ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا اور چند آسان اسٹیپس پر عمل کر کے نئے ٹولز کو انسٹال کرنا ضروری ہے۔


مشہور خبریں۔
شہباز گل نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 12 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز
اگست
دمشق اور بیجنگ کے درمیان اسٹریٹجک معاہدے
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد حال ہی میں سرکاری دورے پر
اکتوبر
اے آئی چیٹ بوٹس درست خبر اور معلومات فراہم نہیں کرتے، تحقیق
?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں: دنیا بھر کے 22 عالمی نشریاتی اداروں کی مشترکہ تحقیق
نومبر
بھارت کی جانب سے قیدیوں کی رہائی میں ہمیشہ تاخیر کی جاتی ہے
?️ 10 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا
اپریل
یورپی ممالک کے لیے فلسطین کو تسلیم کرنا کیسا ہے؟ناروے کے سفارتکار
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: ترکی میں ناروے کے سفیر آنڈریاس گارڈر نے انقرہ میں
جون
اسرائیل غزہ کی ملبہ برداری کی قیمت ادا کرے:واشنگتن
?️ 12 دسمبر 2025 اسرائیل غزہ کی ملبہ برداری کی قیمت ادا کرے:واشنگتن امریکہ نے
دسمبر
مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی گرفتاری پر پاکستان کا شدید ردعمل
?️ 11 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی گرفتاری پر پاکستان نے
اکتوبر
بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انتخابی دھاندلی کے لئے اخوان کو بحال کررہی ہے: محبوبہ مفتی
?️ 11 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مئی