گوگل کی جانب سے آئی فون صارفین کیلئے بڑی سہولت متعارف

گوگل کی جانب سے آئی فون صارفین کیلئے بڑی سہولت متعارف

?️

کیلیفورنیا( سچ خبریں) گوگل کی جانب سے تین نئے فیچرز متعارف کرائے جارہے ہیں جو نیویگیشن کو مزید آسان کردیں گے تاہم ان فیچرز سے فائدہ صرف آئی فون صارفین اٹھا سکیں گے۔گوگل نے  اپنے صارفین کو انتظار، رش اور دیگر مشکلات سے بچانے کیلئے متعارف کی گئی ایپلی کیشن “میپس اور نیویگیشن” کو اور بھی جدید بنانے کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا۔

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے جون 2019 میں اپنی مقبول ترین ایپ میپس میں ٹرانزٹ کراؤڈ نیس ایسٹیمیٹس نامی فیچر متعارف کرایا تھا تاکہ لوگ بسوں، ٹرینوں یا دیگر میں ہجوم سے بچ سکیں اب گوگل کی جانب سے تین نئے فیچرز متعارف کرائے جارہے ہیں جو نیویگیشن کو مزید آسان کردیں گے۔

میگزین میں شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئے فیچرز کے ذریعے گوگل نیویگیشن اور میپنگ سافٹ ویئر آئی میسج سے انٹیگریٹ ہوجائے گی اور جس کے بعد آئی فون صارف اپنے دوستوں، عزیزوں کے ساتھ اپنی لوکیشن شیئر کرسکے گا۔

یہ فیچر واٹس ایپ اور دیگر چیٹ ایپس میں پایا جاتا ہے ، لیکن گوگل میپس کا حصہ بننے کے بعد اب اسے مزید آسانی سے استعمال کیا جا سکے گا۔آئی فون صارفین اب آئی میسج میں گوگل میپس کے بٹن پر کلک کرنے سے لوکیشن اپنے کنٹیکٹس اور گروپس سے شیئر کر سکیں گے۔

سیدتی میگزین کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس فیچر کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ جیسے جیسے صارف آگے بڑھے گا ویسے ویسے اس کی لوکیشن اپڈیٹ ہوتی جائے گی اور دوستوں عزیزوں کو نئی لوکیشن ملتی جائے گی۔ڈیفالٹ سیٹنگ کے تحت لوکیشن شیئرنگ ایک گھنٹے تک برقرار رہے گی لیکن صارفین چاہیں تو اسے تین دن تک بڑھا سکتے ہیں۔

گوگل میپس کا نیا ’ٹریفک وجٹ‘ صارف کی ہوم اسکرین پر اس علاقے کی ٹریفک کے بارے میں معلومات دکھائے گا، اس کے ذریعے صارفین اپنے پسندیدہ مقامات کی تلاش کے ساتھ نئے ٹول کے ذریعے ان مقامات کا راستہ بھی تلاش کر سکیں گے جہاں وہ زیادہ جاتے ہیں۔نئے فیچرز کو استعمال کرنے کے لیے گوگل میپس کی ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا اور چند آسان اسٹیپس پر عمل کر کے نئے ٹولز کو انسٹال کرنا ضروری ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کی طرف سے مضافات میں داغے گئے 8 راکٹوں میں سے 2 تباہ

?️ 31 اکتوبر 2021سچ خبریں: روسی وزارت دفاع کے حمیمیم سینٹر فار کنسیلیشن آف شامی

فیلڈ مارشل سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات،غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی

?️ 22 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم

افغان سرزمین کا استعمال پاکستان کے خلاف جارحیت ہے: خواجہ آصف

?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بلوچستان کے

اسرائیل بحران کا شکار، ایک چوتھائی ملازمین ہوں گے برطرف 

?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: آج صبح Knesset کی اقتصادی کمیٹی کے کل کے اجلاس

ایران نے میدانِ جنگ میں امریکہ کو حیران کر دیا؛مغربی میڈیا کا اعتراف

?️ 14 مارچ 2026سچ خبریں:مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران نے میدانِ جنگ میں امریکہ

سعودی بیلسٹک میزائل پروگرام پر سعودی اہلکار کا پہلا ردعمل

?️ 1 فروری 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے بیلسٹک میزائل کی

ملکی سلامتی میں پاک افواج کا بہت بڑا  کردار ہے: گورنر پنجاب

?️ 7 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ملکی سلامتی میں

اسرائیلی اسلحہ سازی کے انجینئرز کے تربیتی مراکز کو شدید نقصان

?️ 26 جون 2025سچ خبریں: 12 روزہ ایران-اسرائیل جنگ کے خاتمے اور ایران کے مقبوضہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے