حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے بہترین حکمت عملی پیش کرے گی

عمران خان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان جمعہ کے روز اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ’روشن اپنا گھر‘ پروگرام کا افتتاح کریں گے  جس کے تحت اوورسیز پاکستانی گاڑی کے ساتھ گھر بھی خرید سکیں گے۔ اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سینیٹر فیصل فیصل جاوید نے بتایا کہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے روشن اپنا گھر پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ، وزیراعظم عمران خان جمعے کو یہ منصوبہ لانچ کریں گے ، یہ منصوبہ وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے اشتراک سے شروع کیا جا رہا ہے ، جس کے تحت اوورسیز پاکستانی گاڑی کے ساتھ گھر بھی خرید سکیں گے۔

سینیٹر فیصل جاوید خان نے مزید بتایا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے صرف 11 ماہ میں 2 بلین ڈالرز پاکستان بھیجے گئے ، جس پر ہمارے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ان کے شاندار ردعمل پر مبارکباد دیتے ہیں۔ خیال رہے کہ حال ہی میں وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو مزید مراعات دینے کا اعلان کیا تھا ، بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت کے لیے نیشنل ریمٹنس لائلٹی پروگرام کا اجرا کیا جائے گا ، اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملکی ترسیلات زر میں اضافے سے متعلق اجلاس ہوا ، اس دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کا بیش قیمت اثاثہ ہیں ، ترسیلات زر کا ملکی معیشت کے استحکام میں کلیدی کردار ہے ، اس لیے وطن کی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو مراعات دیں گے ، جس کے لیے شرح نمو ، زرمبادلہ و دیگر معاشی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کی جائے ، ترسیلات زرکے مختلف شعبوں میں مستقبل کے اہداف مرتب کرکے حکمت عملی تشکیل دی جائے۔

مشہور خبریں۔

شان شاہد کی نام لیے بغیر ’منی بیک گارنٹی‘ پر تنقید

?️ 4 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) لیجنڈری اداکار، پروڈیوسر اور فلم ساز شان شاہد کو

پہلگام فائرنگ میں 28 سیاح ہلاک، پاکستان کا واقعے پر تشویش کا اظہار

?️ 23 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے مشہور

صیہونیوں کے ہاتھوں 60 سالہ فلسطینی کی شہادت

?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:ایک 60 سالہ فلسطینی شہری جمعہ کی شام مغربی کنارے کے

ریاض کے تل ابیب کے ساتھ پوشیدہ تعلقات

?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:   لبنان میں سعودی سفیر ولید بخاری کی طرف سے حزب

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 جوان شہید

?️ 14 مئی 2021جنوبی وزیرستان(سچ خبریں) دہشت گردوں کی جنوبی وزیرستان مکین میں فورسزکی چیک

غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی اٹھائی جائے: قطر

?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:اس علاقے سے غزہ کی پٹی کے باشندوں کو زبردستی نقل

امریکا کا پاکستان کیلئے ایک کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

?️ 27 ستمبر 2022واشنگٹن: (سچ خبریں) امریکا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ

متحدہ عرب امارات یمن میں اپنے سیاسی عزائم کو دولت اور عزائم کے لیے وقف کر رہا ہے

?️ 4 ستمبر 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات نے یمن میں سیاسی اور دولت کا تنازعہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے