?️
لندن (سچ خبریں) کورونا وائرس کے آنے بعد سے سائنسدان اس کے علاج، سدباب اور وباء کے پھیلاؤ پر قابو پانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ جاپانی سائنسدانوں نے لوگوں کے ارگرد کورونا وائرس کی موجودگی کو جاننے کے لیے ایک نئے اور منفرد طریقہ کار پر کام شروع کردیا ہے۔ان ماسکس کی آزمائش ایک نئی تحقیق میں کی گئی اور اب تک نتائج حوصلہ افزا رہے ہیں۔
سائنسدانوں کی جانب سے مسلسل ایسے نئے ذرائع پر کام کیا جارہا ہے جن کے ذریعے کورونا وائرس یا تشخیص اور علاج میں مدد مل سکے۔اس حوالے سے پی سی آر اور اینٹی جن ٹیسٹنگ کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے علامات کی نشاندہی کرنے والی ایپس، تھرموگرافک کیمرے، جانوروں اور بائیو سنسرز وغیرہ پر کام کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب جاپانی سائنسدانوں نے لوگوں کے ارگرد کورونا وائرس کی موجودگی کو جاننے کے لیے ایک نئے اور منفرد طریقہ کار پر کام شروع کردیا ہے۔کیوٹو یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے ایسے فیس ماسکس تیار کیے جارہے ہیں جو الٹرا وائلٹ روشنی میں اس وقت جگمگانے لگتے ہیں جب ان پر کورونا وائرس موجود ہو۔
ان ماسکس کی آزمائش ایک نئی تحقیق میں کی گئی اور اب تک نتائج حوصلہ افزا رہے ہیں، اس مقصد کے لیے محققین نے شترمرغ کے انڈوں سے اینٹی باڈیز کو لے کر انہیں ناکارہ کورونا وائرس میں انجیکٹ کردیا۔محققین کے مطابق شتر مرغ کا انتخاب اس لیے کیا گیا کیونکہ وہ متعدد اقسام کی اینٹی باڈیز کو تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس کے بعد ایک فلٹر کو تیار کیا گیا جس پر شتر مرغ کے انڈوں سے حاصل کی گئی اینٹی باڈیز کی کوٹنگ ک گئی۔
جب ان ماسکس کو پہنا کر اتارا جائے تو یہ فلٹر کو باہر نکالا جاسکتا ہے اور پھر ایک کیمیکل اسپرے کیا جاتا ہے، اگر ان پر کورونا وائرس موجود ہو تو وہ الٹرا وائلٹ روشنی میں جگمگانے لگتا ہے۔اس تحقیق میں 32 ایسے افراد کو شامل کیا گیا تھا جو تمام کورونا وائرس سے متاثر تھے اور ان سب کے ماسک الٹرا وائلٹ روشنی میں جگمگانے لگے۔
محققین کو توقع ہے کہ وہ جلد 150 افراد پر فیس ماسکس کی آزمائش کرسکیں گے۔ محققین کی خواہش ہے کہ ان کے تیار کردہ ماسک ہر ایک کے لیے دستیاب ہوں۔انہوں نے بتایا کہ ہم کم قیمت میں شتر مرغ کے انڈوں سے بڑے پیمانے پر اینٹی باڈیز تیار کرسکتے ہیں، مستقبل میں ہم ان ماسکس کو ہر ایک کے لیے آسانی سے دستیاب ٹیسٹنگ کٹس بنانا چاہتے ہیں۔
اس ماسک کا خیال تحقیقی ٹیم کے سربراہ یاشیرو سوکوماٹو کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد آیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میں اپنے ماسک کی تیاری کے قابل اس لیے ہوا کیونکہ میں خود کوویڈ سے متاثر ہوا تھا اور نتائج ہماری توقع سے کہیں زیادہ بہتر ہیں۔


مشہور خبریں۔
نوکیا فونز کا عہد ختم ہونے کے قریب
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: کئی سال تک دنیا بھر میں مقبول فون برانڈ کا
فروری
کیا شکست کی صورت میں اردوغان آسانی سے پیچھے ہٹ جائیں گے؟
?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے حساس ترین انتخابات میں 10 دن سے بھی کم
مئی
حکومت چینی بحران کا حساب لے، پیکا ایکٹ کے ڈر سے نہیں بولتا: ندیم افضل چن
?️ 28 ستمبر 2025لاہور:(سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے
ستمبر
عراقی عوام فلسطینیوں کی حمایت میں میدان میں
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں: لاکھوں عراقی عوام نے بغداد کے تحریر اسکوائر پر فلسطینی
اکتوبر
غزہ کے خلاف صیہونیوں کی تازہ ترین جارحیت
?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونیوں نے غزہ کے شمالی علاقوں پر توپ خانے اور
نومبر
غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کے لیے جبری نقل مکانی کے منصوبے کے لیے جنوبی سوڈان نئی منزل؟
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعلان کیا
اگست
203 افغان بچے بغیر سرپرست کے امریکہ میں مقیم
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں: ایک امریکی میڈیا نے امریکہ میں غیر سرپرست افغان
ستمبر
اسرائیلی نیتن یاہو سے تھک چکے ہیں
?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں قیدیوں کی رہائی میں توسیع کے حوالے
دسمبر