?️
سچ خبریں: لبنانی مزاحمتی گروپ حزب اللہ نے وینزویلا پر امریکی فوجی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے ایک آزاد ملک کی قومی خودمختاری، بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے وینزویلا پر امریکی دہشت گردانہ اور غنڈہ گردانہ حملے کی مذمت کی۔ بیان میں کہا گیا کہ کراکس، اہم غیر فوجی تنصیبات، رہائشی کمپلیکسوں پر حملہ، نیز وینزویلا کے صدر نکولس میڈورو اور ان کی اہلیہ کی اغوا کاری، ایک آزاد ملک کی قومی خودمختاری، بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے معاہدوں اور چارٹر کی بے مثال اور شدید خلاف ورزی ہے، جو جھوٹے اور بے بنیاد بہانوں پر مبنی ہے۔ یہ جارحیت امریکی حکومت کی غلبہ، استکبار اور بحری قزاقی کی اس پالیسی کی مزید تصدیق ہے جسے وہ بغیر کسی روک ٹوک کے جاری رکھے ہوئے ہے۔
حزب اللہ نے کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی استحکام اور سلامتی سے صریح لاپرواہی، جنگل کے قانون کو مضبوط کرنے اور ہوا دینے، اور بین الاقوامی نظام کے بچے کھچے ڈھانچے کو تباہ کرنے اور اسے اس کی تمام اساسیات سے خالی کرنے کی علامت ہے جو دنیا کے ممالک اور قوموں کے لیے کسی ضمانت یا تحفظ کی ضامن ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ، جو اب بھی غلبہ اور بالادستی کے وہم میں مبتلا ہے، خاص طور پر اپنے موجودہ صدر کے تحت، آزاد ممالک کو زیر کرنے اور ان کے وسائل و دولت کو لوٹنے کی بنیاد پر جارحانہ اور دشمنانہ پالیسیاں اپنا رہا ہے۔ امریکہ جنگی منصوبوں کی قیادت کر رہا ہے جن کا مقصد دنیا کے نقشے کو تبدیل کرنا ہے، جبکہ وہ جھوٹا دعویٰ کرتا ہے کہ وہ دنیا میں امن پھیلا رہا ہے اور جمہوریت اور قوموں کے حق خودارادیت کی حمایت کر رہا ہے، لیکن وہ جلد ہی اپنا حقیقی مجرمانہ چہرہ بے نقاب کر دیتا ہے۔
حزب اللہ نے کہا کہ امریکہ نےافغانستان سے لے کر عراق، یمن، ایران تک اور دہشت گردی کو جنم دینے اور صہیونی حکومت کی حمایت کرنے میں اپنا مجرمانہ چہرہ دکھایا ہے، جس کا رویہ بھی اسی طرح مجرمانہ، جارحانہ اور استعماری ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بین الاقوامی برادوری خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے بجائے اس کے کہ امریکی جارحیت اور غنڈہ گردی کے اقدامات کو مسترد کرنے اور روکنے کے لیے اٹھ کھڑی ہو اور خطرے کی گھنٹی بجائے۔
بیان میں کہا گیا کہ وینزویلا پر امریکہ کی آج کی جارحیت ہر اس آزاد اور خودمختار ملک کے خلاف ایک براہ راست خطرہ ہے جو غلبہ اور تسلیم کو مسترد کرتا ہے۔
حزب اللہ نے بیان میں وینزویلا، اس کے عوام، صدر اور حکومت کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی پر زور دیا، اور کہا کہ آزاد وینزویلا کے عوام کے عزم اور ارادے کے سامنے یہ امریکی جارحیت اور استکبار ناکام ہو جائے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ وینزویلا کے عوام نے ہمیشہ ہر قسم کی بالادستی اور استعمار کو مسترد کیا ہے اور دنیا میں حق اور مظلوموں کے مسائل، خاص طور پر فلسطین کے مسئلے کی حمایت کی ہے۔
حزب اللہ نے اختتام پر دنیا کے تمام ممالک، حکومتوں، اقوام اور آزاد گروہوں سے اپیل کی کہ وہ اس جارحیت کی مذمت کریں اور وینزویلا اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑے ہوں اوراپنی خودمختاری اور آزادی کے مکمل دفاع کے ان کے حق کی حمایت کریں۔
Short Link
Copied

مشہور خبریں۔
شگفتہ اعجاز کا دوسری محبت کا اعتراف، دوسری شادی پر بھی لب کشائی کردی
?️ 8 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اعتراف کیا ہے کہ
مئی
نارڈ اسٹریم کی تخریب بین الاقوامی دہشت گردی کی مثال ہے: اردوغان
?️ 30 ستمبر 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کی شب اپنے
ستمبر
بجلی کمپنیوں کو سولرنیٹ میٹرنگ صارفین سے 18 فیصد سیلز ٹیکس وصول کرنے کی ہدایت
?️ 25 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی ٹیکس محتسب نے سولرنیٹ میٹرنگ کے بجلی
فروری
طالبان کے متنازعہ وزیر تعلیم تبدیل
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:طالبان کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اس گروپ کے سربراہ
ستمبر
فنی خرابی کے باعث مسقط ایئرپورٹ پر کھڑا پی آئی اے طیارہ لانے کیلئے نیا انجن بھیج دیا گیا
?️ 11 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فنی خرابی کے باعث مسقط ایئرپورٹ پر کھڑے
مارچ
حج2025 میں16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد کی شرکت
?️ 7 جون 2025 سچ خبریں:سعودی ادارہ شماریات کے مطابق حج 1445ھ میں 16 لاکھ
جون
امریکی بوڑھے لیڈروں سے پریشان
?️ 11 جولائی 2023پیو ریسرچ سینٹر کی ایک تحقیق کے مطابق، 49 فیصد امریکی جواب
جولائی
امریکی سینیٹر: اسرائیل کو ہتھیار بھیجنا غیر قانونی ہے
?️ 22 مارچ 2026سچ خبریں: ایک آزاد امریکی سینیٹر نے صیہونی حکومت کے جرائم کے
مارچ