?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی تحقیقات میں پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی اور خلل کے باعث انٹرنیٹ انفرا اسٹرکچر اور غیر ملکی زرمبادلہ کو نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق انٹرنیٹ میں خلل کے دوران ملک بھر میں میں وی پی این کا استعمال کئی گنا بڑھا، وی پی این کے استعمال نے انٹرنیٹ کی مزید سست روی میں کردار ادا کیا ہے، وی پی این کا بڑھتا استعمال پاکستان کے انٹرنیٹ انفرا اسٹرکچر پر دباؤ ڈال رہا ہے۔
پی ٹی اے کے بریف پیپرز کے مطابق انٹرنیٹ میں خلل کے دوران پاکستان میں وی پی این کا استعمال کئی گنا بڑھا ہے، وی پی این کے استعمال نے انٹرنیٹ کی مزید سست روی میں کردار ادا کیا ہے۔
وی پی اینز کے بڑھتے ہوئے استعمال سے مقامی سی ڈی اینز کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، پاکستان میں 70 فیصد انٹرنیٹ سی ڈی اینز کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے۔
پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق وی پی این، سی ڈی اینز کو بائی پاس کرکے ٹریفک کو انٹرنیشنل سرور پر منتقل کر دیتا ہے، وی پی این ٹریفک کی وجہ سے بینڈوڈتھ میں اضافے سے غیر ملکی زرمبادلہ کو نقصان پہنچا ہے۔
وی پی اینز کے استعمال سے ہر میگا بائٹس کا خرچ ایک ڈالر ہوتا ہے، وی پی اینز کے ذریعے بینڈوڈتھ کا استعمال اگست میں 634 جی بی پی ایس تک پہنچا، ستمبر میں 597 جی بی پی ایس، اکتوبر میں 815 جی بی پی ایس تک پہنچ گیا۔
نومبر میں وی پی اینز کے ذریعے بینڈوتھ کا استعمال 378 جی بی پی ایس ہوگیا، جب کہ دسمبر میں انٹرنیٹ کی بہتری کے بعد یہ استعمال 437 جی بی پی ایس رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
حماس کی نظریاتی قوت نے مرکاوا ٹینک کو شکست دے دی:صیہونی تجزیہ کار کا اعتراف
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:ایک معروف صیہونی تجزیہ کار نے اعتراف کیا ہے کہ حماس
فروری
کورونا وائرس کے نقطہ آغاز کے بارے میں وائٹ ہاؤس کے پاس کافی ثبوت موجود نہیں ہیں
?️ 28 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے امریکی انٹلیجنس
جون
انسانی امداد کے مرکزی راستے پر حملہ
?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں: اسرائیل کی نسل پرستانہ جارحیت بحیرہ روم کے اوپر سے حلب
مارچ
دنیا بھر میں کشیدگی کس کا کھیل ہے؟
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: روس کے نائب وزیر دفاع نے دنیا کے مختلف خطوں
دسمبر
ترکی کا کردوں اور اوجالان کے حوالے سے پالیسی میں اچانک یو ٹرن
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کردوں اور عبداللہ اوجالان
جنوری
مغرب میں صہیونی اہلکار کے جنسی اسکینڈل کی خبریں عام
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مغرب میں صیہونی
ستمبر
عراق میں داعش کا ایک اہم سرغنہ گرفتار
?️ 30 جنوری 2021سچ خبریں:الحشد الشعبی فورسز نے شمالی عراق میں داعشی دہشت گرد تنظیم
جنوری
گوگل فوٹوز میں جدید اے آئی فیچرز متعارف
?️ 14 نومبر 2025سچ خبریں: گوگل نے اپنی مشہور ایپ گوگل فوٹوز میں جدید اے
نومبر