?️
لندن (سچ خبریں) سائنسدانوں پر مشتمل بین الاقوامی تحقیقاتی ٹیم نے شہد کی مکھیوں سے متعلق اہم تحقیق سےانکشاف کیا ہے کہ شہد کی مکھیوں کی یادداشت ہر مکھی کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے اور اس میں ایک ایسا بیکٹیریا دریافت کیا ہے جو یادداشت میں اضافہ کر سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین کے سائنسدانوں کی سربراہی میں جیانگن یونیورسٹی میں لندن کی کوئین میری یونیورسٹی اور فن لینڈ کی اولو یونیورسٹی کے محققین کے تعاون سے کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ گٹ بیکٹیریا کی ایک قسم جسے لیکٹو بیکیلس ایپس کہا جاتا ہے، کا تعلق شہد کی مکھیوں کی یادداشت سے ہے۔
جدید تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ گٹ بیکٹیریا کی یہ قسم زیادہ رکھنے والی مکھیاں کم بیکٹیریا رکھنے والی شہد کی مکھیوں کے مقابلے میں بہتر یادداشت کی حامل ہوتی ہیں۔ زیادہ بیکٹیریا کی حامل مکھیوں میں زیادہ دیرپا یادیں پائی گئی ہیں جسے چیک کرنے کیلئے سائنسدانوں نے مختلف رنگ کے مصنوعی پھول بنائے۔
پانچ رنگوں کے پھول میٹھے سوکروزمحلول سے منسلک کیے گئے جبکہ باقی 5 کڑوے محلول کے ساتھ جو کوئنین پر مشتمل تھا، اس کے بعد محققین نے یہ مشاہدہ کرنا شروع کیا کہ شہد کی مکھیوں کو میٹھے سے منسلک رنگ کو سمجھنے اور یاد رکھنے میں کتنی جلدی کامیابی ہوتی ہے جس کا مشاہدہ 3 روز بعد بھی کیا گیا۔
بعد ازاں شہد کی مکھیوں سے گٹ بیکٹیریا کے نمونوں کو ترتیب دے کر شہد کی مکھیون کے سیکھنے اور یاد رکھنے کی صلاحیتوں میں فرق کی جانچ پڑتال کی گئی۔ محققین نے لیکٹو بیکیلس ایپس نامی بیکٹیریا کو شہد کی مکھیوں کی خوراک میں شامل کیا اور ان کے ردِ عمل کی پیمائش بھی کی جس سے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوئے۔
محققین کا کہنا ہے کہ گٹ بیکٹیریا کے کھربوں جرثومے جو آنتوں میں پائے جاتے ہیں، جانوروں کے رویے کو متاثر کرسکتے ہیں۔ شہد کی مکھیوں کی علمی صلاحیتیں ہر مکھی کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں جن میں پائے جانے والے بیکٹیریا کی تعداد میں کمی بیشی سے ان کی یادداشت کا براہِ راست تعلق ہوتا ہے۔


مشہور خبریں۔
بندوقیں اور اسقاط حمل؛ امریکی صدارتی انتخابات میں بڑے بم دھماکے
?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:نیش وِل اور لوئس ول میں حالیہ بڑے پیمانے پر فائرنگ
سعد رضوی کے خلاف دائر درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 4 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں ) لاہورہائی کورٹ نے کالعدم جماعت تحریک لبیک پاکستان کے
نومبر
الاقصیٰ طوفان مزاحمت کی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن: نصراللہ
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:سید حسن نصر اللہ نے حزب اللہ کے یوم شہداء کے
نومبر
امریکی خارجہ پالیسی پر ملکی بحرانوں کا بھاری سایہ
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفان کے بعد یوکرین کے ساتھ امریکہ کے وعدوں کے
نومبر
یونان اردوغان کے حملوں کا ہدف
?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں: ہفتے کے روز ترک صدر نے ایک بار پھر یونان
ستمبر
بائیڈن کی گریٹر اسرائیل کا خواب پورا کرنے کی ناکام کوشش
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن کے خطہ کے دورے کا مقصد سعودی عرب
جولائی
مغربی کنارے پر قبضے کی نئی صہیونی سازش
?️ 27 نومبر 2025سچ خبریں:صہیونی پارلیمنٹ نے مغربی کنارے میں صہیونیوں کو براہ راست زمین
نومبر
صیہونی حکام اپنی فوجی ہلاکتوں کو کیوں چھپاتے ہیں؟
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: جہاں ہر روز صیہونی افواج کے خلاف فلسطینی فورسز کی
دسمبر