ہندوستانی ریاست کرناٹک میں حجاب نہ اتارنے پر58 طالبات کا کالج سے خارجہ

حجاب

?️

سچ خبریں:ہندوستان کی ریاست کرناٹک کے ایک کالج میں مسلم طالبات کی جانب سے حجاب اتارنے سے انکار کرنے پر کالج انتظامیہ نے اٹھاون طالبات کو کالج سے نکال دیا۔
ہندوستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کی ریاست کرناٹک میں حجاب اتارنے کے حکم کو ماننے سے انکار پر کالج انتظامیہ نے 58 مسلم طالبات کی رجسٹریشن معطل کردی ، اطلاعات کے مطابق ریاست کرناٹک کے 5 سے زائد اضلاع کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس میں تیزی اس وقت آئی جب ایک کالج کی انتظامیہ نے حجاب نہ اتارنے پر 58 طالبات کو کالج سے نکال دیا،طالبات نے کالج سے باہر شدید احتجاج کیا جس پر کالج انتظامیہ نے ان طالبات کی رجسٹریشن معطل کردی اور رجسٹریشن کی بحالی تک کالج میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی۔

یادرہے کہ کرناٹک میں دو ماہ سے حجاب پر پابندی کے باعث تعلیمی مدارس بند تھے تاہم تدریسی عمل شروع ہونے کے بعد بھی یہ تنازع اپنی جگہ پر باقی ہے جبکہ کرناٹک کی طالبات نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے جس پر اب تک فیصلہ نہیں آسکا ہے۔

عدالت میں حجاب پر پابندی کے خلاف درخواست دائر ہونے کے بعد باحجاب طالبات کے لیے علیحدہ کلاسوں کے انتظام کا کہا گیا تھا جس پر چند کالجز میں عمل بھی ہوا تاہم انتہا پسند ہندوؤں کے دباؤ پر یہ سلسلہ بند کردیا گیا۔

ادھرحجاب پر پابندی اب کرناٹک سے نکل کر مدھیہ پردیش اور اترپردیش سمیت کئی ریاستوں میں پھیل گئی ہے، ذرائع‏ کے مطابق تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کی مہم بی جے پی نے چلائی ہے جو کرناٹک میں ہونے والے انتخابات میں ہندو ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

کیا بائیڈن دوبارہ صدر بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں؟

?️ 4 اگست 2023سچ خبریں:جیسا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نئے الزامات

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 579 کیسز سامنے آئے ہی

?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)

امریکا کا بھارت کو جدید ہتھیاروں کی فراہمی کے اعلان، پاکستان کا اظہار تشویش

?️ 14 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے امریکا کی جانب سے بھارت کو

اس سال اربعین میں 80 سے زائد ممالک کے زائرین کی شرکت

?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:   کربلا کے نائب گورنر عقیل الفتلاوی نے آج منگل کو

یمنی فوج نے اسرائیل کی طرف بڑھنے والے جہاز کو نشانہ بنایا

?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں:یمنی مسلح فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ

حماس کا صیہونی جیل عوفر میں فلسطینی قیدیوں پر تشدد کو جنگی جرم قرار، عالمی مداخلت کا مطالبہ

?️ 14 فروری 2026سچ خبریں:حماس نے اسرائیلی جیل عوفر میں فلسطینی قیدیوں پر تشدد کی

26 ویں ترمیم کا معاملہ عدالت میں ہے، بات نہیں کرنا چاہتا، جسٹس جمال مندوخیل کا جسٹس منصور کو جوابی خط

?️ 15 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں ججز تعیناتی کے لیے

سعودی عرب نے رواں سال عازمین حج کی تعداد 10 لاکھ تک بڑھا دی

?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں:  سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے