بلیو اسکائی صارفین کی تعداد 2 کروڑ تک جا پہنچی

?️

سچ خبریں: دنیا بھر میں اچانک مقبولیت پانے والے ڈی سینٹرلائزڈ مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ’بلیو اسکائی‘ کے صارفین کی تعداد 2 کروڑ تک جا پہنچی۔

بلیو اسکائی صارفین کی تعداد میں حالیہ اضافے سے عندیہ ملتا ہے کہ جلد ہی پلیٹ فارم انسٹاگرام اور فیس بک کی مالک کمپنی کے پلیٹ فارم ’تھریڈز‘ جتنا مقبول ہوجائے گا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ 21 نومبر تک بلیو اسکائی کے صارفین کی مجموعی تعداد 2 کروڑ تک جا پہنچی تھی۔

بلیو اسکائی کی مقبولیت رواں ماہ نومبر کے آغاز میں اس وقت اضافہ ہونا شروع ہوا جب کہ امریکی انتخابات کے بعد منتخب ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حکومت میں ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک کو شامل کرنے کا اعلان کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق ایلون مسک کے امریکی حکومت کا حصہ بننے کے بعد ایکس متنازع ہوگا، اس لیے دنیا بھر کے مختلف بڑے میڈیائی اداروں، انسانی حقوق کے رہنماؤں اور صحافیوں نے ایکس کو چھوڑنے کا اعلان کیا۔

میڈیائی اداروں اور صحافیوں کی جانب سے ایکس کو چھوڑنے کے اعلان کے بعد بلیو اسکائی کی مقبولیت میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور کمپنی کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں سے یومیہ لاکھوں افراد پلیٹ فارم پر اکاؤنٹ بنا رہے ہیں۔

اب کمپنی نے بتایا ہے کہ بلیو اسکائی کے صارفین کی تعداد 2 کروڑ تک جا پہنچی، تاہم اب بھی اس کے صارفین کی تعداد ’تھریڈز‘ اور ’ایکس‘ جیسے پلیٹ فارمز کے مقابلے انتہائی کم ہے۔

اس وقت تھریڈز کے صارفین کی تعداد 27 کروڑ سے زائد ہے جب کہ ایکس کے صارفین اس سے بھی کہیں زیادہ ہیں لیکن ماہرین کے مطابق یوں لگتا ہے کہ مستقبل میں بلیو اسکائی کی مقبولیت بڑھ جائے گی۔

مشہور خبریں۔

شہباز شریف کی ضمانت کون دے گا؟ فرخ حبیب

?️ 13 مئی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب

پاکستان نے کیا افغانستان کے ساتھ مواصلاتی راستے کو ایکسپورٹ کراسنگ میں اپ گریڈ

?️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:پاکستان کی مرکزی حکومت کی کابینہ کی اقتصادی تعلقات کمیٹی نے

دوسروں کی کاپی کی کوئی ویلیو نہیں ہے:عمران خان

?️ 27 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  نیشنل امچیور شارٹ فلم فیسٹیول کی تقسیم انعامات

وحشیانہ حملے میں 5 فلسطینی جنگجو شہید

?️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں:    فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جنین کیمپ

نیتن یاہو اپنے مخالفین کی فوج کو صاف کرنے کی کوشش میں

?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: آج ہاریٹز نے نیتن یاہو اور گانٹز کی تصویر شائع کی

معرکہ حق کے بعد طیاروں کے آرڈرز، جلد آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ سکتے۔ خواجہ آصف

?️ 7 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت

سید ہاشم صفی الدین ؛ جہاد سے شہادت تک

?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ لبنان کے اراکین قیادت میں شامل ممتاز عسکری

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 4 ہزار 795 پوائنٹس کی تاریخی مندی ریکارڈ

?️ 19 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی نان فائلرز کے خلاف سخت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے