?️
کراچی: (سچ خبریں)کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں خطرناک حد تک اضافے اور پولیس کی ناقص حکمت عملی پر ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کی عوام کو تحفظ اور انصاف فراہم کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم کی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ پولیس کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ہوا ہے اور تاجروں، صنعت کاروں اور عوام سے اپیل کی کہ اسٹریٹ کرائمز سے بچنے کے لیے آپ کو اپنی حفاظت خود کرنی ہوگی، ایم کیو ایم کراچی کے عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
بہادر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر کھلے عام گھوم رہے ہیں، انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، شہر میں امن و امان کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ خراب ہوتی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں اب تک 300 سے زائد شہریوں کو مسلح ڈاکوؤں نے ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل کردیا ہے، بدقسمتی سے صوبائی اور وفاقی حکمران کا شہر کے امن و امان کی بحالی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے لہٰذا سپریم کورٹ کو فوری ازخود نوٹس لینا چاہیے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے گھر پانی نہیں آرہا لیکن پھر بھی پانی کا بل ادا کررہے ہیں، کراچی میں بجلی کی قیمت دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہے، اس کے باوجود دن اور رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں موجود تمام ڈاکٹرز، انجینئرز اور دیگر پیشہ ورانہ افراد سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے اتحاد کی سخت ضرورت ہے۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ’میں آج تمام سیاسی جماعتوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ایک نئی جدوجہد شروع کریں۔‘
ایم کیو ایم پاکستان نے نارتھ ناظم آباد میں نجی ہسپتال کو پانی کی لائن دینے پر مقامی انتظامیہ اور کراچی اٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے خلاف احتجاج کرنے والے معصوم شہریوں پر پولیس کے تشدد کی شدید مذمت کی۔
سینئر رہنما عامر خان نے اس موقع ہر بات کرتے ہوئے کہا کہ کنکشن کے خلاف احتجاج کرنے والے تاجر اور ان کے نوعمر بیٹے کو پولیس نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کے ساتھ ہونے والے غیر انسانی سلوک میں ملوث اہلکاروں کو فوری معطل کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) اور مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) نے شہر میں اسٹریٹ کرائمز اور قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
پاک سرزمین پارٹی کی آسیہ اسحاق کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس تمام صورتحال کا خلاف پر فوری ایکشن لیا جائے۔


مشہور خبریں۔
حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔
?️ 30 دسمبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) حکومت بلوچستان نے سرکاری ہسپتالوں کو پبلک پارٹنرشپ کے
دسمبر
امریکہ کی جانب سے عراق کے نائب وزیر تیل پر پابندی عائد
?️ 8 مئی 2026 سچ خبریں: امریکی محکمہ خزانہ نے جمعرات کو عراق کے ایک
مئی
ٹرمپ: کل رات کے الیکشن نے مجھے مایوس کیا
?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں: گزشتہ شب ہونے والے انتخابات کے نتائج سے انتہائی ناخوش
نومبر
میدان جنگ میں سعودی عرب کی شکست نے صنعا پر فضائی حملے تیز کر دیے
?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں: المیادین ٹی وی کے نامہ نگار نے کہا کہ صنعا
دسمبر
آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کا نام سامنے آگیا
?️ 30 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع
جولائی
شام میں صہیونی دراندازی کا سلسلہ جاری
?️ 14 جون 2026سچ خبریں:شامی ذرائع نے صہیونی حکومت کی جانب سے شام کی سرزمین
جون
ہم عام شہریوں کو جنوب لبنان واپس جانے کی اجازت نہیں دیں گے: نیتن یاہو
?️ 27 جون 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے اپنی حکومت اور
جون
روسی سفارت کار کی انتباہ: مشرق وسطیٰ کا بحران وسطی ایشیا اور بحیرہ کیسپین تک پھیل سکتا ہے
?️ 19 مئی 2026سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ
مئی