ورلڈ بینک کا سیلاب زدگان کے لیے 30کروڑ ڈالر مختص کرنے کا اعلان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی  بینک نے 30 کروڑ ڈالر کے جاری کردہ فنڈز کو سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے مختص کرنے کا اعلان کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس  کے مطابق عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن رائزر  نے واشنگٹن میں پاکستان سفارت خانے کے دورے کے دوران پاکستانی سفیر مسعود خان کو اس فیصلے سے آگاہ کیا۔

سفارتخانے کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستانی سفیر نے انہیں پاکستان میں سیلاب اور اس سے ہونے والی تباہی سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا۔

تاہم بیان میں اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ کون سے فنڈز میں سے رقم نکال کر اس کے لیے مختص کی گئی ہے۔

یاد رہے، 9 جون کو عالمی بینک نے خیبرپختونخوا کے دیہی علاقوں اور سڑکوں کی بحالی کے لیے 30 کروڑ ڈالر کی منظوری دی تھی۔

واضح رہے کہ عالمی بینک کی جانب سے دسمبر 2020 کو سندھ ریزیلنس پراجیکٹ اور سالڈ ویسٹ ایمرجنسی اینڈ ایفیشینسی پراجیکٹ کے لیے مزید 30 کروڑ ڈالر فنڈز کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

پاکستان سنہ 1950 سے عالمی بینک کا رکن ہے، اور پاکستان کو گزشتہ 72 برسوں سے تقریباً 4 ارب ڈالر کی امداد دی جاچکی ہے۔

ملاقات کے دوران پاکستانی سفیر مسعود خان نے عالمی بینک کے عہدیداروں کو بتایا کہ پاکستان جیسے ملک کا عالمی درجہ حرارت بڑھانے والی آلودہ گیسوں کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ہے لیکن موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے دوچار ملکوں میں پاکستان سرفہرست ہے۔

مسعود خان کا کہنا تھا کہ ’جاری تباہی نے ایک بار پھر موسمیاتی تبدیلیوں کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے‘۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 350 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے ساڑھے 6ہزار کلو میٹر سے زیادہ سڑکیں اور 246 پُلوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 7 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ مویشی مارے گئے۔

مسعود خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی زمین کا ایک تہائی حصہ زیر آب ہے جس کی وجہ سے کپاس اور گنے کی کھڑی فصلیں مکمل طور پر ضائع ہوچکی ہیں اور کسانوں کی زرعی معیشت کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نقصان اس سے کہیں زیادہ ہے، اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے اور سیلاب سے بحالی کے لیے ہم عالمی برادری، دوست ممالک ایک ترقیاتی شراکت داروں کی امداد کے منتظر ہیں۔

مشہور خبریں۔

یوکرین جنگ کے بعد پیوٹن کا پہلا غیر ملکی دورہ

?️ 27 جون 2022سچ خبریں:    میڈیا ذرائع نے اتوار کی شام تہران کے وقت

آدھے سے زائد صیہونی اسرائیل میں نہیں رہنا چاہتے:ایک سروے رپورٹ

?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:اسرائیل میں کیے جانے والے ایک تازہ ترین سروے سے پتا

غزہ پر صیہونی حملے جاری؛ دو بچیوں سمیت ۱۸ فلسطینی شہید

?️ 28 مئی 2026سچ خبریں:غزہ پر صہیونی حکومت کے تازہ فضائی حملوں میں ۱۸ فلسطینی

یوکرین، فوج میں نوجوانوں کی بھرتی میں ناکام

?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق، اوکرین کے

عرب لیگ کے وزارتی اجلاس عبرانی میڈیا کی نظر

?️ 2 جون 2025سچ خبریں: والا نیوز کے مطابق، سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن

صہیونی اخبار: نتن یاہو مقدمے سے بچنے کے لیے اسرائیل کو آگ لگانے پر تیار ہے

?️ 19 مئی 2026سچ خبریں:صہیونی اخبار "ہارتص” نے ایک تجزیے میں لکھا کہ اگر مقبوضہ

مقبوضہ جموں وکشمیر: سول سوسائٹی کابھارتی فورسز کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر اظہار تشویش

?️ 26 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر

8 فروری کو ووٹر ٹرن آؤٹ 47.6 فیصد رہا، فافن کی جائزہ رپورٹ جاری

?️ 15 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن 2024 کے متعلق فری اینڈ فیئر الیکشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے