?️
سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے ہاتھوں صیہونی حکومت کے بھاری جانی نقصان نے مقبوضہ علاقوں کو مزید پرآشوب کر دیا ہے جبکہ فوج میں مظاہروں اور نافرمانیوں میں اضافہ نیتن یاہو کی سیاسی زندگی کا خاتمہ کر سکتا ہے۔
جب کہ تحریک حماس کی جانب سے طوفان الاقصیٰ آپریشن کو صرف 18 دن گزرے ہیں، مقبوضہ علاقوں میں اس آپریشن کے سیاسی اور سکیورٹی آفٹر شاکس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی بنیاد پرست کابینہ اختلافات کو ختم کرکے جنگ میں اتحاد کو برقرار رکھنا چاہتی ہے لیکن اندرونی مخالفت کے غصے کی آگ پھر بھڑک اٹھی ہے۔
اس سلسلے میں غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کے متعدد خاندانوں نے ہفتہ (22 اکتوبر) کو تل ابیب کی کپلان اسٹریٹ پر اسرائیلی وزارت جنگ کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاج کیا اور اپنے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
اس مظاہرے کے شرکاء کی جانب سے لگائے گئے نعروں میں سے ایک حماس کو مخاطب کرتے ہوئے مظاہرین کہہ رہے تھی کہ نیتن یاہو کو لے جاؤ اور ہمارے بیٹے ہمیں واپس کرو۔
الشرق الاوسط کے مطابق حالیہ دنوں میں اسرائیل کے 10 شہروں میں نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف ایسے ہی احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں نیز حالیہ دنوں میں 20000 آباد کاروں نے ایک پٹیشن پر دستخط کیے جس میں مطالبہ کیا گیا کہ قابض حکومت کی کابینہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر کام کرے اور اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں آباد کاروں کی غزہ واپسی کو یقینی بنائیں۔
اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک فوری معاملہ ہے اور غزہ کی پٹی میں تقریباً 200 اسرائیلی شہریوں کو تشدد کے ساتھ اغوا کیا گیا ہے جو ابھی زندہ ہیں، جبکہ ہماری خواتین، بوڑھے، بچے دہشت کا شکار ہیں نیز اسرائیل کے اندر سینکڑوں خاندان اپنے بچوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت کی طرف سے ان کی فوری رہائی کے لیے کوشش کی جائے۔
اس کے علاوہ صیہونی حکومت کے مخالفین نے اس پٹیشن میں اعلان کیا کہ ہمیں اپنے وزیراعظم اور وزراء کی پریس کانفرنسوں میں قیدیوں کی رہائی کی کوشش کے بجائے آئے دن غزہ کی تباہی اور اسے پتھر کے زمانے کی طرف لوٹانے کی دھمکیاں اور بیانات سننے کو ملتے جبکہ یہ عمل نہ صرف ہمارے مردہ پیاروں کو زندہ نہیں کرے گا بلکہ یہ زندہ اسرائیلیوں کی بھی موت کا باعث بنے گا جو اس وقت وہاں موجود ہیں۔


مشہور خبریں۔
عمران خان 5 سال پورے کریں گے: وزیر داخلہ
?️ 17 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے
اکتوبر
صیہونی کمپنیوں پر کیا بیتی؟
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ہیکرز
ستمبر
نیتن یاہو کا رفح پر حملے کا مقصد میڈیا کیا ہے ؟
?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹیلی ویژن چینل 12 نے اعلان کیا کہ نیتن
اپریل
رفح میں امداد کی تقسیم کے مرکز میں خون کی ہولی
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: صہیونیست حکومت کی غزہ پٹی کے خلاف وحشیانہ جنگ کے 78ویں
جون
ترکی، اردن، عراق اور لیبیا میں فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے بڑے پیمانے پر مظاہرے
?️ 21 جولائی 2025ترکی، اردن، عراق اور لیبیا میں فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے بڑے پیمانے
جولائی
صیہونی قومی سلامتی کو5اصلی چیلنج
?️ 16 جون 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے سابق چیف آف اسٹاف نے کہا کہ ایران
جون
دنیا میں اسلحہ برآمد کرنے والی سب سے بڑی کمپنیوں میں تین اسرائیلی کمپنیاں شامل
?️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:اسٹاک ہوم انٹرنیشنل سینٹر نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا
دسمبر
امریکا میں مندر کی تعمیر کے لیئے دلت ہندوؤں کی اسمگلنگ کا معاملہ، 200 سے زائد مزدور عدالت پہونچ گئے
?️ 27 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک عالیشان مندر کی
مئی