?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بائنانس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ کو پاکستان کرپٹو کونسل کا اسٹریٹجک مشیر مقرر کردیا گیا۔وفاقی وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں کرپٹو معیشت کے منظرنامے کو نئی جہت دینے والے ایک تاریخی اقدام میں، بائنانس کے بانی اور ویب 3 (Web3) کے سب سے بااثر رہنماؤں میں شمار ہونے والے چانگ پینگ ژاؤ (سی زیڈ) کو باضابطہ طور پر پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کا اسٹریٹجک مشیر مقرر کر دیا گیا ہے۔
یہ اعلان آج پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ سی زیڈ کی ملاقات کے دوران کیا گیا، ملاقات کی صدارت وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کی، جس میں چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان، اور وفاقی سیکریٹریز برائے قانون و آئی ٹی سمیت اہم سرکاری شخصیات شریک ہوئیں۔
دورے کے دوران سی زیڈ نے وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے بھی علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیئرمین سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے، ہم دنیا کو واضح پیغام دے رہے ہیں کہ پاکستان جدت کے لیے تیار ہے، سی زیڈ کی شمولیت کے ساتھ ہم Web3، ڈیجیٹل فنانس اور بلاک چین پر مبنی ترقی کے ذریعے پاکستان کو علاقائی طاقت بنانے کے اپنے ویژن کو تیز کر رہے ہیں۔
اس موقع پر پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن صقیب کا کہنا تھا کہ پاکستان مالیاتی دنیا کے مستقبل کے لیے اپنے دروازے کھول رہا ہے اور اس سفر میں ہماری رہنمائی کے لیے سی زیڈ سے بہتر کون ہو سکتا ہے، وہ رہنما جس نے دنیا کا سب سے بڑا کرپٹو ایکسچینج قائم کیا اور اربوں لوگوں کی مالیاتی آزادی سے متعلق سوچ بدل دی۔
کونسل کے اسٹریٹجک مشیر کی حیثیت سے سی زیڈ ضوابط، انفراسٹرکچر، تعلیم اور اپنانے سے متعلق امور پر مشاورت فراہم کریں گے، اور حکومت پاکستان و نجی شعبے کے ساتھ مل کر ایک جامع، شفاف اور عالمی معیار کا کرپٹو نظام تشکیل دینے میں کردار ادا کریں گے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اعلان کے موقع پر سی زیڈ نے کہا کہ پاکستان 24 کروڑ سے زائد افراد کا ملک ہے، جن میں سے 60 فیصد سے زیادہ کی عمر 30 سال سے کم ہے، یہاں کی صلاحیتیں بے پناہ ہیں۔
اعلامیے کے مطابق وزارت خزانہ کے تحت قائم کردہ پاکستان کرپٹو کونسل اس ڈیجیٹل تبدیلی کی قیادت کر رہی ہے، سی زیڈ کی تقرری ایک جرات مندانہ نئے دور کا آغاز ہے، جہاں پاکستان سنگاپور، دبئی اور سوئٹزرلینڈ کی صف میں کھڑا ہو کر Web3 کے لیے تیار ایک ترقی پسند قوم بننے جا رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں ہلاکتوں اور انسانی بحران کی سنگینی پر چین کی مایوسی
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماوننگ نے پیر کے روز کہا
اکتوبر
چین نے نیٹو ممالک پر بڑا الزام عائد کرتے ہوئے دنیا کے لیئے بڑا خطرہ قرار دے دیا
?️ 15 جون 2021بیجنگ (سچ خبریں) چین نے نیٹو ممالک پر بڑا الزام عائد کرتے
جون
رفح میں شاباک کے معزول سربراہ کی آخری عرضی
?️ 3 اپریل 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی پبلک انفارمیشن سروس شباک
اپریل
پاکستان نے سعودی-ایران مذاکرات میں سہولت کاری کی، دفتر خارجہ
?️ 18 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) دفتر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے
مارچ
آبادی پر قابو پا کر عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے: عثمان بزدار
?️ 11 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں)پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے
جولائی
افغانستان پر نظر رکھنے کے لیئے پاکستانی فوجی اڈوں کو استعمال کرنے کا معاملہ، امریکا نے نیا بیان جاری کردیا
?️ 26 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) اگرچہ امریکا نے افغانستان سے اپنی افواج کو نکالنے
مئی
مسجد اقصیٰ کے خلاف جارحیت مذہبی جنگ کو بھڑکا سکتی ہے: اسلامی جہاد
?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:اسلامی جہاد تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن احمد المدلل نے
مئی
ہانیہ عامر بھارت میں کام کیے بغیر وہاں ’سپر اسٹار‘ بن گئیں، نادیہ خان
?️ 13 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان
اکتوبر