امید ہے جلد اچھے دن شروع ہوں گے، ’ابیر گلال‘ سے اچھی توقعات ہیں، ماورا حسین

?️

کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ ماورا حسین نے امید ظاہر کی ہےکہ جلد ہی پاکستان اور بھارت کے فنکاروں کے اچھے دن شروع ہوں گے اور دونوں ممالک کے فنکار ایک ساتھ کام کرسکیں گے۔

ساتھ ہی اداکارہ نے فواد خان کی آنے والی بولی وڈ فلم ’ابیر گلال‘ کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ فلم شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب جائے گی۔

ماورا حسین نے حال ہی میں ’ٹائمز آف انڈیا‘ کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اپنی 2016 کی بولی وڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ کی بھارت میں دوبارہ ریلیز پر بھی بات کی اور اس بات پر خوشی کا اطہار کیا کہ 9 سال بعد ان کی فلم نے ریکارڈ کمائی کی۔

ماورا حسین نے بات کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ موقع ملنے پر وہ دوبارہ بھی بھارتی فلموں میں کام کریں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر حالات اچھے ہوں گے اور انہیں حالات نے اجازت دی تو وہ مزید بولی وڈ فلموں میں اور ممبئی میں کام کرنا پسند کریں گی۔

فواد خان کی آنے والی فلم ’ابیر گلال‘ پر بھارتی ہندو انتہاپسندوں کی دھمکیوں سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال پر ماورا حسین نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی اچھے دن بھی آئیں گے اور دونوں ممالک کے فنکار ایک ساتھ کام کریں گے۔

ماورا حسین کا کہنا تھا کہ وہ اس طرح کی انتہاپسندوں کی دھمکیوں کو ذاتی نہیں لیتیں، ان کا یقین ہے کہ جو ہونا ہوتا ہے، وہ ہوکر ہی رہتا ہے۔

انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی پر محتاط انداز میں بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے فنکار 2016 سے ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔

اداکارہ کے مطابق دونوں ممالک کی کاسٹ پر مبنی فلم کی ریلیز سے متعلق مسائل کی پریشانی پروڈیوسر کو ہوتی ہے اور اسی کا ہی مسئلہ ہے، تاہم ایسا نہیں ہونا چاہیے، کسی پر تنازع نہیں ہونا چاہیے۔

ماورا حسین کا کہنا تھا کہ وہ فواد خان سمیت ’ابیر گلال‘ کی دیگر کاسٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں اور انہیں امید ہے کہ فلم اچھی جگہ بنانے میں کامیاب جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ فنکار ہمیشہ ایک دوسرے کی سپورٹ کے لیے موجود رہتے ہیں اور جب بھی کسی کا کام سامنے آتا ہے تو اس کی تعریف کرنے اور سپورٹ کرنے کے لیے دوسرے فنکار موجود رہتے ہیں۔

خیال رہے کہ فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ کا ٹیزر کچھ دن قبل جاری کیا گیا تھا، جسے آئندہ ماہ مئی میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

فواد خان ’ابیر گلال‘ کے ذریعے تقریبا ایک دہائی بعد بولی وڈ میں واپسی کریں گے اور وہ پہلے پاکستانی اداکار بھی بنیں گے جو 2018 کے بعد کسی بھی بھارتی فلم میں نظر آئیں گے۔

’ابیر گلال‘ کا ٹیزر ریلیز کرنے کے بعد بھارت کی ہندو انتہاپسند تنظیموں نے فلم میں پاکستانی اداکار کو کاسٹ کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے فلم کی انڈیا میں ریلیز کی مخالفت کا اعلان کر رکھا ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکی سائنسدانوں کیجانب سے کورونا کا علاج ڈھونڈنے کا دعویٰ

?️ 10 اگست 2021کیلیفورنیا ( سچ خبریں) کیلیفورنیا میں واقع اسکرپس ریسرچ میں وَرم انسٹی

قطر نے حماس کے ساتھ قیدیوں کے معاہدے کی تفصیلات پر بات کی

?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں:فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے قطر کے وزیر اعظم اور

کیا امریکہ عراق کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے؟

?️ 15 اگست 2023سچ خبریں: عراق کے ایک سیاسی تجزیہ کار نے کہا کہ امریکہ

مأرب کی آزادی پر امریکی تشویش کی وجوہات

?️ 4 جولائی 2021سچ خبریں:یمنی میڈیا نے یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے ذریعہ مأرب

کنیسٹ ممبر: اسرائیل غزہ جنگ کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے

?️ 3 جون 2025سچ خبریں: غزہ جنگ میں غاصب صیہونی حکومت کی شکست کو تسلیم

جموں کشمیر کے سرکاری ملازمین ایک بار پھر بھارتی حکومت کے عتاب کا شکار

?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: گزشتہ روز جموں و کشمیر انتظامیہ نے تین سرکاری ملازمین

اسکردو ائیر پورٹ کے لئے لاہور سے پہلی پرواز روانہ

?️ 8 اپریل 2021گلگت(سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی لاہور سے

آریان خان کے وکلا ہائی کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں

?️ 20 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں) منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے