ایران میں آئی فون کے کئی ماڈلز کی درآمد پر عائد پابندی ختم

?️

سچ خبریں: ایرانی حکومت کی جانب سے آئی فون 14، 15 اور 16 ماڈلز کی درآمد پر پابندی ہٹانے کے بعد بہت جلد ایران میں نئے ماڈلز کے آئی فونز دستیاب ہوں گے۔

ایران میں آئی فون کے نئے ماڈلز پر پابندی 2023 میں لگائی گئی تھی تاہم ایرانی وزیر مواصلات نے کہا ہے کہ حکام نے نئے ماڈلز کی رجسٹریشن کی اجازت دے دی ہے۔

ایرانی مواصلاتی وزیر ستار ہاشمی نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پیغام میں کہا کہ ایرانی مارکیٹ میں نئے آئی فون ماڈلز کے مسئلے کو حل کردیا گیا ہے اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے مسئلے کو حل کرنے کے لیے وزارت مواصلات کی کوششوں کو سراہا ہے۔

تاہم ستار ہاشمی نے آئی فون کی درآمدی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

2023 میں آئی فون کے نئے ماڈلز کی درآمد پر پابندی کے بعد ایران میں آئی فون 13 اور پرانے ماڈل کی مانگ بہت بڑھ گئی تھی۔

ایران میں آئی فون نوجوانوں میں ایک اسٹیٹس علامت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

پابندی کے دوران ایران میں آئی فون 14، 15 یا کوئی بھی لایا گیا نیا ماڈل ایران کے سرکاری نیٹ ورک کے استعمال کے ایک مہینے بعد کام کرنا چھوڑ دیتا ہے، جبکہ سیاحوں کو ایک ماہ تک ممنوعہ ماڈل کے آئی فون استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

نئے ماڈل کے آئی فون پر پابندی کے بعد ایرانی مارکیٹ میں پرانے آئی فونز کی ایک نئی مارکیٹ وجود میں آئی تھی جس کی وجہ سے ان ماڈلز کی مانگ کے ساتھ قیمتوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آئی فون کی درآمد ایران میں ایک طویل عرصے سے متنازع مسئلہ رہا ہے، ایرانی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق پابندی سے قبل ایران کے 4.4 ارب ڈالر موبائل مارکیٹ کا ایک تہائی آئی فون کی درآمد پر مشتمل تھا۔

خیال رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے 2020 میں آئی فون کی درآمد پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ موبائل فونز امریکی پرتعیش اشیا میں سے ہیں۔

علاوہ ازیں دوسری غیر ملکی کمپنیوں کے موبائل فونز بشمول موٹرولا، سیمسنگ، نوکیا اور ہواوے، آئی فون کے مقابلے میں ایران میں بڑی آسانی سے بڑی تعداد میں دستیاب ہیں۔

مشہور خبریں۔

حزب اللہ کے دندان شکن جواپ پر صیہونی اعلیٰ افسران کا ردعمل

?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں کے خلاف حزب اللہ کے

نگران حکومتِ پنجاب کا 9 مئی کی ہنگامہ آرائی میں ملوث ملزمان کا جیل میں ٹرائل کا حکم

?️ 7 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) نگران حکومتِ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے اُن

ایک مذہبی فرقے نے واشنگٹن سے تل ابیب کی مالی امداد بند کرنے کا مطالبہ کیا

?️ 20 فروری 2024سچ خبریں:افریقی میتھوڈسٹ ایپسکوپل چرچ کے رہنماؤں نے اس ہفتے وائٹ ہاؤس

جزیرہ تاروت کے باشندوں کے خلاف آل سعود کے نئے منصوبے

?️ 3 دسمبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی حزب اختلاف کی تنظیم نے آل سعود کی

غزہ میں اسرائیل کی پیش قدمی کی حقیقت

?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: فایز الدویری نے الجزیرہ چینل کو دیے جانے والے ایک

اسلاموفوبیا کے خلاف وزیر اعظم کی تقاریر پر مبنی ویڈیو ریلیز ہوگئی

?️ 31 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) اسلاموفوبیا کے خلاف وزیر اعظم کی تقاریر پر

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر 2.08 روپے سستا

?️ 16 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے

عراق میں5داعشی تکفیری دہشت گرد گرفتار

?️ 15 فروری 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی فورسز نے موصل شہر میں انسداد دہشت گردی کاروائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے