?️
لندن (سچ خبریں)کیا آپ کو معلوم ہے کہ انٹرنیٹ پردکھائی دینے والے ایرر نمبروں کا کیا مطلب ہے؟ انٹرنیٹ پر ویب براؤزنگ کے دوران کچھ ویب سائٹس کھلتی نہیں بلکہ ہمارے سامنے پیج ناٹ فاؤنڈ لکھا ہوتا ہے جس کے نیچے ایک ایرر نمبر درج ہوتا ہے۔ آج ہم آپ کو انہی ایررز سے متعلق بتانے جارہے ہیں۔
کچھ ویب سائٹ ایرر کوڈز ہماری ہی غلطی کا نتیجہ ہوتے ہیں، مگر زیادہ تر ایسے ہوتے ہیں جو سرور سے متعلق مسائل کا نتیجہ ہوتے ہیں جن کو ویب سائٹ ایڈمنسٹریشن ہی ٹھیک کرسکتی ہے۔ایرر 404 : یہ سب سے زیادہ نظر آنے والا ایرر کوڈ ہے، جس کا مطلب ہے کہ پیج کو دریافت نہیں کیا جاسکتا۔
زیادہ تر یہ ایرر اس وقت نظروں کے سامنے آتا ہے جب آپ کسی ویب سائٹ کا یو آر ایل صحیح ٹائپ نہ کررہے ہوں، تو ٹائپ کی غلطی کو ٹھیک کریں اور بس، تاہم اگر آپ درست یو آر ایل درج کررہے ہیں اور پھر بھی ناکامی کا سامنا ہورہا ہے، تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ پیج ڈیلیٹ ہوگیا ہے یا مووڈ کردیا گیا ہے۔
ایرر 400 : اس ایرر کو یوزر کی بیڈ ریکویسٹ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، گوگل کروم پر اس ایرر کے ساتھ یہ میسج سامنے آتا ہے کہ پیج اس وقت کام نہیں کررہا جس کے ساتھ رہنمائی کے لیے کچھ ہدایات دی گئی ہوتی ہیں۔عموماً یہ ایرر ہماری ہی کسی غلطی کا نتیجہ ہوتا ہے، جیسے یو آر ایل درست نہ لکھنے پر سرور ہماری ریکویسٹ کو سمجھ نہیں پاتا یا جو فائل اپ لوڈ کررہے ہوں وہ بہت زیادہ بڑی ہو۔
اگر یہ ایرر سامنے آرہا ہے تو کیشے کو کلیئر کریں اور یو آر ایل کو درست کریں، اگر پھر بھی مسئلہ برقرار ہے تو گوگل سے مشورہ کریں۔ایرر 410 : یہ گون اسٹیٹس ایرر ہے، اس کے ساتھ کچھ ایسا میسج سامنے آسکتا ہے کہ مذکورہ صفحہ موجود ہی نہیں ڈیلیٹ کردیا گیا۔ یہ ڈیوائس کا مسئلہ نہیں ہوتا بلکہ ویب سائٹ ایڈمنسٹریشن نے پیج کو ہی ڈیلیٹ کردیا ہے یا ان کی جانب سے کوئی مسئلہ ہے۔
ایرر 451 : یہ کوڈ آپ کو کسی یو آر ایل کو دیکھنے سے متعدد قانونی وجوہات سے روکنے کی عکاسی کرتا ہے۔ مثال کے طور پر کسی ادارے یا فرد کی جانب سے کسی پیج پر مواد کو ہٹانے کے لیے قانونی درخواست کی جاتی ہے تو پھ یہ ایرر سامنے آسکتا ہے۔
ایرر 503 : یہ بھی بہت معروف ایرر ہے جس کے ساتھ لکھتا ہوتا ہے 503 سوس ان اویل ایبل، جو اس وقت سامنے آتا ہے جب کوئی ویب سائٹ ڈاؤن ہو۔ ایسا ہونے پر ویب سائٹ تک رسائی سائٹ کے مسئلے کے ٹھیک ہونے تک نہیں ہوتی۔اس کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے سائٹ کا سرور کسی وجہ سے ڈاؤن ہوگیا، بہت زیادہ افراد بیک وقت کسی سائٹ پر آگئے، سائٹ پر کوئی بگ ہو یا کسی نے اسے آف لائن کردیا۔


مشہور خبریں۔
ہیگسٹ کیریبین میں کشتیوں سے بچ جانے والوں پر حملے کے بعد قانونی کارروائی
?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اعلان کیا ہے کہ پینٹاگون
دسمبر
ٹک ٹاک نے تخلیق کاروں کے لیے نئے فیچرز متعارف کرادیے
?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اپنے تخلیق
ستمبر
جنگ بندی کے بعد بھی اسرائیل کے جرایم کا سلسلہ جاری
?️ 17 جنوری 2025سچ خبریں: قسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے سوشل میڈیا پر
جنوری
آئرلینڈ کے لوگوں کے فلسطین کی حمایت میں مظاہرے
?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:آئرلینڈ کے لوگوں نے فلسطین کی حامیت میں غزہ کے لوگوں
دسمبر
عدالت نے لیبیا کے سابق آمر قذافی کے بیٹے کو انتخابات میں امید دلائی
?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں: اسپوتنک خبر رساں ایجنسی نے بوابہ افریقہ الاخباریہ نیوز ویب
دسمبر
بھارت میں حجاب پر پابندی؛ خواتین کی آزادی کے خلاف
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:حالیہ ہفتوں میں ہندوستان میں حجاب پر پابندی ایک گرما گرم
فروری
اسرائیل پہلے سے زیادہ الگ تھلگ
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار Haaretz نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ
اپریل
حلب یونیورسٹی کے طلباء اور پروفیسرز نےروس کی حمایت میں ریلی نکالی
?️ 11 مارچ 2022سچ خبریں: صنعا نے جمعرات کی شام اعلان کیا کہ حلب یونیورسٹی
مارچ