?️
انقرہ (سچ خبریں) ترک صدر رجب طیب اردوغان نے منافقانہ بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیلی سربراہ اسحاق ہرزوگ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے ترکی اور اسرائیل کے مابین روابط کو مشرق وسطیٰ کے لیئے اہم قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی سربراہ اسحاق ہرزوگ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ انقرہ اور تل ابیب کے مابین تعلقات مشرق وسطیٰ کے لئے اہم ہیں اور دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات برقرار ہونے چاہیئے۔
یروشلم پوسٹ کے مطابق، ترک صدر رجب طیب اردغان نے صیہونی حکومت کے نئے سربراہ اسحاق ہرزوگ سے ٹیلیفون پر بات کی، اس ٹیلیفون گفتگو میں انہوں نے ترکی اور صیہونی حکومت کے مابین تعلقات کو مشرق وسطیٰ کے لئے اہم قرار دیا اور دونوں فریقین کے مابین تعاون کے امکان کا اعلان کیا۔
گفتگو کے درمیان اردوغان نے اسحاق ہرزوگ کو صدارت کا منصب سنبہالنے پر مبارکباد دی اور موجودہ اختلافات کے باوجود ترکی اور صیہونی حکومت کے مابین رابطے اور بات چیت کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہاکہ انقرہ اور تل ابیب میں مختلف شعبوں، خصوصا توانائی، سیاحت اور ٹکنالوجی کے شعبوں میں بڑی صلاحیت ہے اور دونوں ممالک مل کر ان شعبہ جات میں ایک دوسرے کا تعاون کرسکتے ہیں۔
اردوغان نے ہرزوگ کو یقین دلایا کہ فلسطین اور اسرائیل تنازعہ کے حل کے لیئے کوئی بھی مثبت اقدام ترکی اور اسرائیلی تعلقات کو ایک مثبت سمت میں آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔
ترک صدر نے کہا کہ بین الاقوامی برادری دو ریاستی حل پر مبنی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اسرائیل-فلسطین تنازعہ کے پائیدار اور جامع حل کی تلاش میں ہے۔


مشہور خبریں۔
عمران خان نے نور مقدم کیس کے سوال کا کیا جواب دیا
?️ 1 اگست 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان
اگست
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی اب بھی جاری ہے: امریکی کانگریس رکن
?️ 22 اکتوبر 2026سچ خبریں:امریکی کانگریس کی ڈیموکریٹ رکن نے اسرائیل کو بعض امریکی جارحانہ
اکتوبر
غزہ میں ہلاکتوں اور انسانی بحران کی سنگینی پر چین کی مایوسی
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماوننگ نے پیر کے روز کہا
اکتوبر
عمران خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم، ’جیل بھرو تحریک‘ معطل کرنے کا اعلان
?️ 1 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عمران خان کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت
مارچ
عالمی معیشت میں کساد بازاری کے حوالے سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی وارننگ
?️ 14 اپریل 2026سچ خبریں: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے آج عالمی اقتصادی نمو کے
اپریل
آئینی بینچ نے حساس اداروں میں سیاسی سیل ختم کرنے کی رپورٹ طلب کرلی
?️ 10 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے وزارت دفاع
دسمبر
فلسطین ایک آزاد ریاست ہونا چاہیے: روس
?️ 9 جون 2026سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ اور صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک بار پھر
جون
جرمنی نے یوکرین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا
?️ 1 جون 2023سچ خبریں:نیٹو کی رکنیت کے لیے یوکرین کی امیدوں کے باوجود جرمن
جون