🗓️
سان فرانسسکو(سچ خبریں) انسٹاگرام ایک اسمارٹ فون سے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کے لئے ایک سماجی رابطے کی ایپ ہےاب فیس بک کی زیرملکیت فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام نے نئے فیچر پر کام شروع کردیا ہے جو انسٹاگرام صارفین کے لئے ایک بڑی خبر ہے۔
ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام صارفین کو اسٹوریز پر ردعمل دینے کے لیے اس وقت 8 ایموجیز دستیاب ہیں مگر جلد ہی انہیں مزید اسٹیکرز کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔انسٹاگرام ترجمان کے مطابق اسٹوریز پر ردعمل کے لیے مختلف فیچرز پر کام جاری ہیں، جو آئندہ چند روز میں مکمل کرلیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق اسٹوری پر ردعمل دینے کے لیے مختلف فیچرز متعارف کروائے جائیں گے، جن میں سے کسی ایک کا انتخاب کر کے صارف جواب دے سکے گا۔اس ضمن میں ا ٹویٹر پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس کے ساتھ مختلف فیچرز کو ایپلیکیشن میں شامل کرنے کا اشارہ دیا گیا ہے۔
اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ انسٹاگرام چار مختلف کیٹیگریز کے اسٹیکرز جیسے خوشی، محبت، مزاحیہ اور غمزدہ پر کام کررہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بتایا گیا ہے کہ ان میں سے ہر کیٹیگری میں مزید پانچ اسٹیکرز شامل کیے جائیں گے۔دوسری جانب انسٹاگرام کی جانب سے اسٹیکرز کی آزمائش یا متعارف کرانے کے حوالے سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
مشہور خبریں۔
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو مصروف ٹرانزٹ پوائنٹ بنانے کیلئے حکمت عملی بنائی جائے، شہباز شریف
🗓️ 30 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
دسمبر
سی ٹی ڈی پنجاب کی مختلف شہروں میں کارروائی،12 دہشت گرد گرفتار
🗓️ 2 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب
نومبر
عراقی مزاحمتی تحریک کا صیہونیوں سے ہاتھ ملانے والوں کے نام اہم پیغام
🗓️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک النجبا کے ترجمان نے اپنی تقریر
مارچ
یورپ کی سخت سردی میں ہلاکتوں کی تعداد یوکرین کی جنگ سے زیادہ ہوگی:دی اکانومسٹ
🗓️ 27 نومبر 2022سچ خبریں:ایک نئے تجزیے کے مطابق اس موسم سرما میں یوکرین کی
نومبر
حکومت اور پیپلز پارٹی آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹنے پر رضامند
🗓️ 17 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئینی ترمیم پر اتفاقِ رائے کے لیے قائم
اکتوبر
عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ کیلئے ٹیکس نوٹس جاری
🗓️ 14 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پی ٹی
اپریل
لاہور میں پسماند ہ علاقوں کی نمائندگی کرتا ہوں: بزدار
🗓️ 7 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کیلئے صوبائی
جولائی
آذربائیجان کے صدر نے کشمیریوں کی حمایت میں کیا کہا؟
🗓️ 8 اگست 2023سچ خبریں: آذربائیجان کے صدر الہام علیئوف نےکہا ہے کہ ہم مسئلہ
اگست