?️
سچ خبریں: میوزک اسٹریمنگ ملٹی نیشنل کمپنی ’اسپاٹی فائے‘ نے دنیا بھر سے اپنے 1500 ملازمین کو فوری طور پر ملازمت سے نکالنے کا اعلان کردیا۔
ساتھ ہی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ ملازمت سے نکالے جانے والے افراد 5 ماہ تک ’سرونس پے‘ کے تحت تنخواہ، ہیلتھ انشورنس اور اپنی رہ جانے والی تمام چھٹیوں کا معاوضہ بھی حاصل کر سکیں گے۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اسپاٹی فائے کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) نے ملازمین کو لکھے گئے خط میں بتایا کہ دنیا بھر سے کمپنی اپنے 17 فیصد اسٹاف کو کم کر رہی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملازمین کو نکالنے کا آغاز جنوری 2024 سے ہوجائے گا اور پہلے مرحلے میں 600 ملازمین کو فارغ کیا جائے گا جب کہ سال بھر میں مجموعی طور پر 1500 ملازمین کو برطرف کیا جائے گا۔
اسپاٹی فائے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق برطرف ہونے والے ملازمین کو 5 ماہ تک تنخواہ، ہیلتھ انشورنس، چھٹیوں کے پیسے، امیگریشن سے متعلق معاونت سمیت دیگر سہولیات دی جاتی رہیں گی۔
یعنی جس ملازم کو جس ماہ نوکری سے نکالا جائے گا، اس کے اگلے 5 ماہ تک اسے تنخواہ اور دیگر مراعتیں دی جاتی رہیں گی۔
کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر نے تمام ملازمین کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس بات پر اظہار افسوس کیا کہ ملازمتوں سے برطرف ہونے والے افراد متاثر ہوں گے۔
انہوں نے ملازمین کے کام اور محنت کی تعریفیں کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی انتھک محنت اور کاوشوں کی وجہ سے ہی کمپنی کے سبسکرائبرز کی تعداد نصف ارب تک جا پہنچی ہے اور پلیٹ فارم پر ہزاروں گلوکار و آرٹسٹ پرفارمنس کر رہے ہیں۔
کمپنی کے مطابق مالی اخراجات بڑھ جانے کی وجہ سے ملازمین کو برطرف کیا جا رہا ہے، کیوں کہ بڑھے ہوئے اخراجات سے کمپنی اپنے دیرینہ مقاصد پورے نہیں کر سکے گی۔


مشہور خبریں۔
عمیر جسوال کا دوسری شادی کا اعتراف، خفیہ رکھنے کا سبب بھی بتا دیا
?️ 5 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) گلوکار و اداکار عمیر جسوال نے ایک ماہ بعد
نومبر
اقوام متحدہ کے عہدیدار کی عالمی برادری سے شام میں سرمایہ کاری کی درخواست
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ سے وابستہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیوڈ
جنوری
ایران پاکستان اسٹریٹجک اتحاد پر مغربی ممالک پریشان؛ کیا خطے میں ایک نیا محور تشکیل پا رہا ہے؟
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:ایران اور پاکستان کے درمیان دہشت گردی کے خلاف بڑھتے ہوئے
نومبر
جولانی کا اسرائیل کو مصالحت کے مثبت اشارہ
?️ 30 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار "یسرائیل ہیوم” کی ایک رپورٹ کے مطابق ابو
اپریل
اسرائیل کی بگڑتی ہوئی صورتحال
?️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف ڈین
اکتوبر
زیلینسکی کی 20 نکاتی جنگ بندی تجویز سامنے آئی
?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں: یوکرینی میڈیا نے صدر ولودیمیر زیلینسکی کی تیار کردہ 20
دسمبر
کیا اسرائیل اپنی کھوئی ہوئی عزت واپس لا سکتا ہے؟
?️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: حماس کے رکن نے صیہونی حکومت کے خلاف ایران کی
اپریل
شام اور حماس کے درمیان تعلقات صیہونی حکومت کے خلاف اتحاد کا باعث:فلسطینی عہدیدار
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی المبادرہ الوطنیہ (قومی اقدام) تحریک کے سکریٹری جنرل نے کہا
ستمبر