صیہونیوں کی مغربی پٹی کو مکمل طور پر ہڑپ کرنے کی کوشش 

صیہونیوں کی مغربی پٹی کو مکمل طور پر ہڑپ کرنے کی کوشش 

?️

سچ خبریں:فلسطینی تجزیہ کار عقل صلاح نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل غیر معمولی تیزی سے مغربی پٹی کو یہودیانے اور اسے مکمل طور پر قبضہ شدہ علاقوں میں شامل کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے، جس کا مقصد آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو ناممکن بنانا ہے۔

الاقصیٰ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی قلمکار اور تجزیہ کار عقل صلاح نے خبردار کیا ہے کہ صیہونی حکومت غیر معمولی تیزی سے ایک جامع حکمتِ عملی پر عمل درآمد کر رہی ہے جس کا مقصد مغربی پٹی کو مکمل طور پر یہودی بنانا ہے۔
 ان کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا حتمی ہدف مغربی پٹی کو مکمل طور پر صیہونی قبضہ شدہ علاقوں میں شامل کرنا اور ایک خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے ہر امکان کو ختم کرنا ہے۔
عقل صلاح کے مطابق، آج مغربی پٹی دو متوازی قوتوں کے زیرِ اثر ہے،ایک طرف صیہونی قابض افواج ہیں، جو عسکری فیصلوں کے ذریعے انتظامی کنٹرول سنبھالے ہوئے ہیں، جبکہ دوسری طرف غیرقانونی صیہونی آبادکار ہیں، جو روزانہ کی بنیاد پر جارحیت اور حملے کر کے فلسطینی زمینوں پر عملی کنٹرول قائم کر رہے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ جو کچھ آج مغربی پٹی میں ہو رہا ہے، وہ صیہونی حکومت کی اُس وسیع حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد یہودی آبادکاری کو بڑھانا، فلسطینی زمینوں کو ضبط کرنا، اور صیہونی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا ہے۔ ان تمام اقدامات کا مقصد کرانہ باختری کو مکمل طور پر اسرائیلی ریاست میں ضم کرنا ہے۔

مشہور خبریں۔

بحرین میں صیہونیوں کے خلاف عوامی مظاہرہ

?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:بحرین کے دار الحکومت منامہ میں آل خلیفہ حکومت اور صیہونیوں

سڑکوں پر سونے والوں کو دیکھ کر میرا دل ٹوٹ جاتا ہے: شہزاد رائے

?️ 27 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار و سماجی کارکن

فواد، ماہرہ خان اور ہانیہ عامر سچے پاکستانی، ملک کے لیے جان بھی دیں گے، ایچ ایس وائے

?️ 2 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف فیشن ڈیزائنر و اداکار حسن شہریار یاسین (ایچ

امام خمینی کے عالم اسلام کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں: پاکستانی مفکرین

?️ 4 جون 2023سچ خبریں:انقلاب اسلامی ایران کے عظیم بانی امام خمینی کی 34ویں برسی

چین، بھارت اور برازیل، ٹرمپ کے تجارتی دباؤ کے سامنے ڈٹ جانے والی ابھرتی طاقتیں

?️ 20 ستمبر 2025چین، بھارت اور برازیل: ٹرمپ کے تجارتی دباؤ کے سامنے ڈٹ جانے

غزہ کے ہسپتالوں کے خلاف جنگ جاری

?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: جمعہ کے روز غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے

اسرائیلی فوج کے لیے نئے امریکی ہتھیاروں کی کھیپ

?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ اسرائیل کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے