?️
امریکی ایلچی کا بیان حزب اللہ کا غیر مسلح ہونا لبنان کا اندرونی معاملہ ہے
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی تام باراک نے بیروت میں لبنانی وزیراعظم نواف سلام سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا ایک داخلی لبنانی مسئلہ ہے اور امریکہ اس معاملے میں مداخلت نہیں کرنا چاہتا۔
باراک نے اپنے بیان میں کہا میری بیروت آمد کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ صدر ٹرمپ لبنان کے استحکام کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ ہم اس وقت مشرقِ وسطیٰ میں امن کی بحالی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، اور لبنان اس میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہلبنان میں جنگ بندی کی کوششیں کامیاب نہیں رہیں، اور ہم اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہمارا مقصد امن قائم کرنا ہے، نہ کہ کشیدگی میں اضافہ۔
امریکی ایلچی نے واضح طور پر کہا حزب اللہ کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا لبنان کا اندرونی معاملہ ہے، اور ہم اس وقت لبنانی حکام پر کسی قسم کی پابندیاں عائد کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔
تام باراک نے شام کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا شام میں اقلیتوں کو حکومتی عمل میں شامل کرنا ضروری ہے۔ جو کچھ شام میں ہوا، وہ نہایت خوفناک ہے، اور اس کے لیے اسد حکومت کو جواب دہ ہونا ہوگا۔
انہوں نے جنوبی شامی علاقے سویدا میں جنگ بندی کے حوالے سے کہا کہ تمام فریقین نے شام کے وقت کے مطابق شام 5 بجے سے جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
مزید کہا کہ مستقل جنگ بندی کی جانب پیش قدمی کے لیے اگلا مرحلہ قیدیوں اور مغویوں کا تبادلہ ہے، جس کے لیے تیاری جاری ہے۔
اپنے بیان میں باراک نے یہ بھی تسلیم کیا کہ امریکہ اسرائیل کو کسی اقدام پر مجبور نہیں کر سکتا۔ ہم سویدا کے حالات پر تشویش کے ساتھ نظر رکھے ہوئے ہیں اور وہاں انسانی مدد فراہم کرنا چاہتے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
عید پر لاپرواہی کی وجہ سے کورونا سے اسپتال بھر گئے
?️ 28 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے
مئی
صیہونی جنرل کے مطابق جنگ میں نیتن یاہو کی 3 اسٹریٹجک غلطیاں
?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: غاصب صیہونی حکومت کی فوج کے ممتاز جنرل جیورا ایلینڈ
ستمبر
ایکس پر ماہانہ فیس کے مزید دو آپشنز متعارف کرائے جانے کا امکان
?️ 9 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر ماہانہ
اکتوبر
تل ابیب کے قلب پر یمنی میزائل حملہ؛ صیہونی ذرائع کی تصدیق
?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی ذرائع کی تصدیق نے تصدیق کی ہے کہ یمن کی
دسمبر
کیا اسرائیلی قیدی رہا ہوں پائیں گے؟
?️ 9 جون 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار Ha’aretz نے رپورٹ کیا ہے کہ چار اسرائیلی
جون
اسرائیل کے دو سابق وزرائے اعظم کی نیتن یاہو حکومت اور فوجی قیادت پر شدید تنقید
?️ 14 ستمبر 2025اسرائیل کے دو سابق وزرائے اعظم کی نیتن یاہو حکومت اور فوجی
ستمبر
ملتان سے شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد
?️ 6 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور
جنوری
اسلامی جہاد: امریکی حکومت فلسطینیوں کے قتل عام میں صیہونیوں کی ساتھی ہے
?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: وٹکوف کے غزہ کی پٹی کے دورے کے ردعمل میں
اگست