?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ملتان سے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق اپیلیٹ ٹربیونل ملتان کے جج جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے دیا۔ کاغذات بیان حلفی پر اصل دستخط نہ ہونے کے باعث مسترد کیے گئے۔
شاہ محمود قریشی نےاین اے 150، 151، پی پی 218 پی پی 219 میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق آر اوز نے شاہ محمود قریشی، زین اور مہربانو قریشی کے بیان حلفی اور شاہ محمود قریشی کے اصل دستخط نہ ہونے کی بنیاد پر کاغذات مسترد کیے تھے۔
ملتان جوڈیشل آفس نے ریٹرننگ افسران کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے آرڈر پر دستخط نہ ہونے کا اعتراض لگاکر سینئر جج کے پاس بھجوایا تھا۔
ملتان اپیلیٹ ٹربیونل کے جج جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے اپیلوں پر ریٹرننگ افسران کو نوٹسز جاری کیے تھے۔
اپیلیٹ ٹربیونل ملتان نے زین قریشی اور مہربانو قریشی کے این اے 150 اور 151 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو این اے 214 عمرکوٹ سےالیکشن لڑنےکی اجازت مل گئی تھی۔
ڈان نیوز کے مطابق ان کے بیٹے زین قریشی کے بھی این اے 214 سے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے۔
اس سے ایک روز قبل ملتان اپیلیٹ ٹربیونل نے سابق وزیرخارجہ اور سینئر رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، بیٹے زین قریشی اور بیٹی مہر بانو قریشی کی اپیلوں پر دفتری اعتراضات ختم کر کے 6 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کردی تھیں۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق آر اوز نے شاہ محمود قریشی، زین اور مہربانو قریشی کے بیان حلفی اور شاہ محمود قریشی کے اصل دستخط نہ ہونے کی بنیاد پر کاغذات مسترد کیے تھے۔
ملتان جوڈیشل آفس نے ریٹرننگ افسران کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے آرڈر پر دستخط نہ ہونے کا اعتراض لگاکر سینئر جج کے پاس بھجوایا تھا۔
ملتان اپیلیٹ ٹربیونل کے جج جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے اپیلوں پر ریٹرننگ افسران کو نوٹسز جاری کیے تھے۔


مشہور خبریں۔
پہلے سیاسی امتحان میں سونک کی پارٹی ناکام
?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:سٹی کونسل کے انتخابات میں قدامت پسند حکمراں جماعت کی شکست،
مئی
صیہونیوں کی امریکہ سے1 بلین ڈالر کی امداد طلب
?️ 2 جون 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت نے امریکہ سے فوری طور پر 1 بلین ڈالر
جون
غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک 500 طبی عملے کی شہادت
?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے
مئی
شام کا استحکام عرب دنیا کی سلامتی کا اہم ستون ایک ہے: اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی نمائندہ
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی نمائندہ خاتون نے شام
مارچ
مغربی کنارے پر صیہونی فوج کا حملہ اور 18 فلسطینیوں کی گرفتاری
?️ 26 مئی 2023سچ خبریں:جمعرات صبح سے 25 مئی 2023 کو اسرائیلی فوج نے مقبوضہ
مئی
امریکی سیکریٹری دفاع کا آرمی چیف سے فون پر رابطہ
?️ 29 اپریل 2021 اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ نے پینٹاگون سے جاری بیان
اپریل
غزہ پر صیہونی حکومت کے بیک وقت فضائی اور زمینی حملے
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: جہاں غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے بیک
اگست
7 اکتوبر کی شکست میں نیتن یاہو کا کردار؛ خصوصی تحقیقات کے نتائج
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں:خصوصی تحقیقات کرنے والے صیہونی عہدیدار کی رپورٹ کے مطابق، 7
نومبر