?️
سچ خبریں:صیہونی اپوزیشن رہنماؤں اور سابق حکام نے قابض وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے اور جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد میں تاخیر پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
فلسطینی میڈیا سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صیہونی قابض وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد میں تاخیر، قیدیوں کے تبادلے کو روکنے اور غزہ کے لیے انسانی امداد معطل کرنے پر صیہونی سیاسی حلقوں میں شدید اختلافات ابھر رہے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں اور سابق عہدیداروں نے نیتن یاہو کو فریب کاری، بدنظمی اور ذاتی سیاسی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دینے کا الزام دیا ہے۔
مرتس پارٹی کی سابق سربراہ زہاوا گالئون نے نتنیاہو پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ 24 اسرائیلی قیدیوں کی جان قربان کر دے، جو خیال کیا جاتا ہے کہ ابھی تک زندہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی امداد روکنے کا مطلب یہی ہے، وہ صرف اپنی حکومت بچانے اور اسموٹریچ کے ساتھ اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے جنگ کو ہوا دے رہا ہے۔
سابق صیہونی وزیر اعظم ایہود باراک نے بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ نیتن یاہو امریکہ کو دھوکہ دے رہا ہے اور یوکرین جنگ سے فائدہ اٹھا رہا ہے، اس کے تمام اقدامات کا مقصد صرف اپنی حکومت کو برقرار رکھنا ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں۔
اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائیر لاپید نے بھی حکومت پر عدم منصوبہ بندی اور بدنظمی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کا تبادلہ رک چکا ہے، غزہ کے لیے امداد معطل ہو چکی ہے،قابض حکومت نے 400000 ریزرو فوجی متحرک کر دیے ہیں لیکن مقصد کیا ہے؟ کیا حکومت نے قیدیوں کو چھوڑ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے؟ اگر ایسا ہے تو کیوں؟ کیا کوئی اس سے بڑا مقصد ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم دوبارہ جنگ شروع کریں گے تو اس کا ہدف کیا ہوگا؟ آخر میں حماس کی جگہ کون لے گا؟ یہ حکومت بغیر کسی حکمت عملی، بغیر کسی ویژن کے آگے بڑھ رہی ہے اور بس امید کر رہی ہے کہ حالات خود ہی سنبھل جائیں گے، ان کی منصوبہ بندی کی یہی آخری حد ہے۔
			Short Link
				Copied
			

مشہور خبریں۔
صدر مملکت نے مدارس رجسڑیشن ایکٹ 2024 پر دستخط کردیے
?️ 29 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سوسائٹیز رجسڑیشن
دسمبر
مالیاتی مشیر کو سوا ارب روپے دیدیے، پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہوسکی، نجکاری کمیشن
?️ 25 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کو
فروری
کوئٹہ دھماکا:وزیر اعظم نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی
?️ 22 اپریل 2021کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کے واقعے کی
اپریل
مصر میں رمضان کا موسم
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے لیے مصری عوام کا
اپریل
وزیر اعظم شہباز شریف کا سیلاب متاثرین سے خطاب
?️ 5 اگست 2022ڈی جی خان: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
اگست
ضرورت پڑنے پر عراق میں امریکی فوج غزہ میں تعینات ہونے کے لئے تیار
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں:انٹرسیپٹ بیس سے ظاہر ہوتا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جنگ
فروری
سپریم کورٹ کا بابری مسجد تنازعے میں شاہ رخ سے رابطےکا انکشاف
?️ 26 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارتی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نے
اپریل
بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی، کیسے ہوئی ؟
?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: بھارت کے وزیر خارجہ "وکرام میسری” نے واضح کیا ہے
مئی