?️
سچ خبریں:نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے داماد چارلس کوشنر کے والد کو فرانس میں امریکہ کا سفیر مقرر کیا ہے۔
رشیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے داماد چارلس کوشنر کے والد کو فرانس میں امریکہ کا سفیر مقرر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چارلس ایک کامیاب تاجر، خیرات کے لیے کام کرنے والے اور امریکہ اور اس کے مفادات کے پُختہ حامی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی کابینہ کے خیالات اور پالیسیاں
چارلس کوشنر کو امریکہ کا سفیر مقرر کیے جانے کا یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ٹرمپ نے اپنے انتخابی مہم کے دوران یہ کہا تھا کہ وہ اپنے پہلے دورِ حکومت کے برعکس، اپنے قریبی رشتہ داروں کو حکومت میں کوئی عہدہ نہیں دیں گے۔
ایک اور حکم میں، ٹرمپ نے کش پٹیل کو ایف بی آئی کا نیا ڈائریکٹر مقرر کیا،ٹروتھ سوشلپر اس کا اعلان کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، "میں فخر محسوس کرتا ہوں کہ کش پٹیل ایف بی آئی کے اگلے ڈائریکٹر کے طور پر خدمت کریں گے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ کش پٹیل ایک ممتاز وکیل، محقق اور پہلے امریکہ کے داعی ہیں، جنہوں نے اپنے کیریئر کو کرپشن بے نقاب کرنے، انصاف کی حمایت کرنے اور امریکی عوام کی حفاظت کے لیے وقف کیا ہے۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ کے داماد کی ریاض میں 2 بلین ڈالر سرمایہ کاری کی تحقیقات
ٹرمپ نے کش پٹیل کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ 60 سے زائد جیوری ٹرائلز میں حصہ لے چکے ہیں اور اس نئے ایف بی آئی کے ذریعے امریکہ میں بڑھتے ہوئے جرائم کو روکیں گے، غیر قانونی امیگرنٹ گینگز کو تباہ کریں گے اور سرحدوں پر انسانی اسمگلنگ اور منشیات کی تجارت کا خاتمہ کریں گے۔


مشہور خبریں۔
عراقی فوج کی داعش کے خلاف وسیع پیمانے پر کاروائی
?️ 7 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی فوج کے دہشت گردوں کے خلاف ’’تیار شیر‘‘ نامی فوجی
اپریل
امریکہ کی دریائے نیل تا فرات تنازعہ پر قابو پانے کے لیے جدوجہد
?️ 23 فروری 2026 سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں تعینات امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے
فروری
عالمی برادری نے ہمارے ساتھ منافقانہ اور نسل پرستانہ سلوک کیا ہے: فلسطینی کارکنان
?️ 7 مارچ 2022سچ خبریں: غاصب صیہونی حکومت کے مقبوضہ علاقوں پر کھلے حملے کے
مارچ
بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ فروری میں 5کشمیریوں کو شہید کیا
?️ 1 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مارچ
پنجاب پولیس میں تقرری اور تبادلے پر وزیراعلیٰ اور آئی جی میں اختلافات ختم
?️ 9 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ اور انسپیکٹر جنرل
ستمبر
الیکشن کمیشن کے فیصلے پر پی ٹی آئی کا رد عمل
?️ 2 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فنڈنگ
اگست
’ذرا برابر بھی پریشانی نہیں‘
?️ 7 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے
جنوری
شمالی کوریا کا اپنی بحریہ کو جوہری ہتھیاروں سے مسلح کرنے کا اعلان
?️ 24 جون 2026سچ خبریں:شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ
جون