گوگل کا 13 سال کی عمر کے بچوں کے لیے چیٹ بوٹ متعارف کرانے کا اعلان

?️

سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی کم عمر افراد کے لیے اپنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ایپ جیمنائی کے چیٹ بوٹ متعارف کرائے گی۔

اگرچہ اس وقت نابالغ افراد بھی جیمنائی کو والدین یا دوسرے بالغ افراد کی ڈیوائس پر استعمال کر سکتے ہیں، تاہم کمپنی خصوصی طور پر کم عمر افراد کے لیے الگ سے چیٹ بوٹ متعارف کرائے گی۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق گوگل نے تصدیق کی ہے کہ جلد ہی 13 کی عمر تک کے افراد کے لیے جیمنائی چیٹ بوٹ کو متعارف کرادیا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق 13 سال کی عمر اور اس سے زائد العمر افراد کے جینمائی چیٹ بوٹس کے اکاؤنٹس کو ان کے والدین کے گوگل اکاؤنٹس سے جوڑا جائے گا اور والدین مکمل معلومات بھی حاصل کرتے رہیں گے۔

گوگل بچوں کی حفاظت کے لیے یوٹیوب سمیت اپنی دیگر سروسز پر کم عمر بچوں کے لیے یہ آپشن بھی دیتا ہے کہ والدین چاہیں تو اپنے بچوں پر آن لائن نگرانی رکھیں اور وہ بچوں کے اکاؤنٹس کے ساتھ اپنے اکاؤنٹس بھی منسلک کریں۔

بچوں کے اکاؤنٹس کے ساتھ والدین کے اکاؤنٹس جوڑنے سے بہت ساری معلومات اور فیچرز تک والدین کو رسائی دی جاتی ہے اور وہ اپنے بچوں کی آن لائن سیفٹی کو مانیٹر بھی کر سکتے ہیں۔

گوگل کے علاوہ ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور دیگر ایپس بھی والدین کو ایسی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ گوگل کی جانب سے کم عمر افراد کے لیے جیمنائی چیٹ بوٹ متعارف کرائے جانے کے بعد دیگر اے آئی کمپنیاں بھی ایسے چیٹ بوٹس متعارف کرائیں گی۔

فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے پہلے ہی نابالغ افراد کے لیے الگ سے چیٹ بوٹ متعارف کرا رکھے ہیں اور گزشتہ ہفتے ہی ایسی خبر سامنے آئی تھی کہ میٹا کے چیٹ بوٹ نابالغ بچوں کے ساتھ فحش اور جنسی گفتگو کرتے پائے گئے۔

مشہور خبریں۔

حماس ایک لافانی خیال

?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:بدھ کی شام ایک تقریر میں اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی

فلسطینی بچوں کے قتل عام میں اسرائیل اور امریکہ کے علاوہ کس کا ہاتھ ہے؟

?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں: برلن میں صیہونی حکومت کے سفیر نے کہا کہ حماس

نتانیاهو کی اکثریت نہ ہونے کے باوجود عربی جماعتوں کے ساتھ کابینہ بنانے کی مخالفت

?️ 30 اکتوبر 2026سچ خبریں: اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیست) کے انتخابات کے بعد سیاسی تعطل برقرار

اسرائیلی صحافی کا اعتراف: ایران نہ صرف گر کر بکھر گیا، بلکہ مضبوط ہو کر مذاکرات میں بیٹھا

?️ 12 اپریل 2026 سچ خبریں: ایک اسرائیلی صحافی اور میڈیا کارکن نے ایران اور

ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ آئندہ چند روز میں ملاقات کریں گے:سعودی سرکاری ذرائع ابلاغ

?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:سعودی سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ایران اور سعودی

عراقچی کا نتین یاہو کو جواب: ایران کے تم سے کچھ ادھورے کام باقی ہیں

?️ 19 اکتوبر 2026سچ خبریں: ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اسرائیلی وزیراعظم نتین

خیبر پختونخوا: آندھی اور طوفانی بارش کے دوران حادثات و واقعات میں 12 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی

?️ 24 اگست 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں شدید آندھی اور طوفانی بارش کے دوران

صہیونیوں کی اہم ترین سلامتی کانفرنس میں سلامتی کا بحران

?️ 18 جولائی 2026سچ خبریں:ہرزلیا سکیورٹی کانفرنس 2026 اس سال صہیونی حکومت کو درپیش بڑھتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے