?️
پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں شدید آندھی اور طوفانی بارش کے دوران حادثات و واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب شدید آندھی اور طوفانی بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات ڈیرہ اسمٰعیل خان کے مطابق طوفان کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی، شدید آندھی کے باعث درخت اکھڑ کر سڑکوں پر گرگئے جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ گھروں اور عمارتوں کی چھتوں پر نصب سولر پینل بھی اڑ گئے۔
پیسکو کے مطابق آندھی کے باعث بجلی کی ترسیل کا نظام درہم برہم ہوگیااور ٹانک، جنوبی وزیرستان، کلاچی اور ڈیرہ اسمٰعیل خان کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
بارش اور آندھی کے دوران مختلف حادثات و واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 8 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فصیح اللہ کی ہدایت پر ریسکیو ٹیموں نے فوری ریسپانس دیتے ہوئے متاثرہ مقامات پر ریسکیو آپریشن شروع کیا، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ حادثاتی مقامات پر ملبہ ہٹانے کا کام بھی بروقت مکمل کیا گیا۔
ریسکیو 1122 کی ٹیمیں رات بھر متاثرہ علاقوں میں مصروفِ عمل رہیں اور عوام کو ہر ممکن امداد فراہم کی گئی۔
لوئر دیر میں میدان ٹکاٹک کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ڈیزاسٹر اور میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جانبحق بچوں میں 10 سالہ قاسم، 11 سالہ مرتضیٰ اور 9 سالہ سہیل شامل ہیں۔
ادھر مردان میں بارش سے کمرے کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، لاش اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دریں اثنا، لکی مروت کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا، سرائے نورنگ کے علاقے میں پانی داخل ہونے سے 2 گھروں کی دیواریں گر گئیں جبکہ گھروں میں پھنسنے والے 10 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق طوفانی بارش کے دوران لکی مروت کےدیگر علاقوں میں بھی متعدد دیواریں گرنے کی اطلاعات موصول ہوئیں جبکہ کئی علاقوں میں سولر پینلز کو بھی نقصان پہنچا۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو نے اسرائیلی قیدیوں کو موت کی سزا سنائی
?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی جنرل اور اس حکومت کی فوج میں فوجی شکایات کے
ستمبر
غزہ میں امریکی-صیہونی امدادی منصوبہ پہلے سے ہی ناکام تھا:یونیسف
?️ 9 جون 2025 سچ خبریں:یونیسف نے اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے غزہ میں
جون
جنرل باجوہ کے اعترافات نے موجودہ حکومت کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھا دیا ہے، فواد چوہدری
?️ 10 فروری 2023 لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا
فروری
امریکی اتحاد کا عراق اور شام میں ہزاروں عام شہریوں کے قتل کا اعتراف
?️ 8 اگست 2021سچ خبریں:ایک امریکی ویب سائٹ نے اعتراف کیا ہے کہ عراق اور
اگست
یوکرین جنگ میں پیوٹن کا اگلا قدم
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:اٹلانٹک کونسل کے ایک سینئر رکن نے یوکرین کے ساتھ جنگ
جون
پی ٹی آئی کا عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
?️ 3 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی
فروری
خاقان عباسی کا سینیٹ انتخابات کے متعلق عدلیہ پر فیصلہ سے قبل حملہ
?️ 23 فروری 2021اسلام آباد{سچ خبریں} مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم
فروری
ٹی ٹی پی اگر لڑے گی تو اس سے لڑا جائے گا: شیخ رشید
?️ 23 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے
جنوری