?️
سچ خبریں:اسرائیلی ویب سائٹ Aurora Israel نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل اور اس کے بین الاقوامی اتحادی یمنی حملوں کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور اس خطرے سے نمٹنے کے لیے انہیں سعودی عرب کی خفیہ حمایت کی ضرورت ہے۔
لبنانی چینل المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق، اس صہیونی ویب سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل اور اس کے اتحادی یمن کے خلاف روک تھام کی پالیسی میں ناکام ہو چکے ہیں، انصاراللہ کو غزہ کی جنگ سے علیحدہ کرنے کی اسرائیلی کوششیں بھی ناکام ثابت ہوئی ہیں،یمنی مزاحمت نے اسرائیل کو الٹی میٹم دیا تھا کہ وہ غزہ کے کراسنگ پوائنٹس کھولے، ورنہ بحیرہ احمر میں صہیونی بحری جہازوں کو دوبارہ نشانہ بنایا جائے گا،اگر اسرائیل نے فلسطین پر مزید حملے کیے، تو یمن اس کے خلاف براہ راست کارروائی کرے گا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے پاس یمنی حملوں کا کوئی موثر توڑ نہیں ہے، یمن نے اپنی کارروائیاں عارضی طور پر روکی تھیں، لیکن اسرائیل اور امریکہ کی پالیسی ناکام رہی ہے، یمنی افواج نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی مفادات پر حملے جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔
انصاراللہ نہ صرف خود کو فلسطین کے محافظین میں شمار کر رہے ہیں بلکہ خود کو مزاحمتی محاذ کے رہنما بھی سمجھنے لگے ہیں۔
مزید پڑھیں: یمن کی مزاحمتی کارروائیاں اور صیہونیوں کی بے بسی
رپورٹ میں امریکہ اور اسرائیل کے لیے نئی حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا گیا اور کہا گیا کہ یمنی حکومت کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے طویل مدتی منصوبہ بندی کی جائے، یمن کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کی بجائے اس کے رہنماؤں اور میزائل پروگرام کو نشانہ بنایا جائے،امریکہ کو چاہیے کہ وہ سعودی عرب پر دباؤ ڈالے کہ وہ اسرائیلی اتحاد میں شامل ہو، چاہے پس پردہ ہی کیوں نہ ہو۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
دوسری بار ایک خاتون ہندوستان کی صدر منتخب
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:ہندوستان کے 15 ویں صدر کا انتخاب ہوئے جس میں دروپدی
جولائی
صہیونی حلقوں میں فلسطینیوں کی انتقامی کاروائی پر تشویش
?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:ایک صیہونی صحافی نے اس حکومت کے فوجیوں کے ہاتھوں کفرعقب
فروری
سعودی تیل برآمد کرنے کی تنصیبات ، یمنی فوج کا اگلا ہدف
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں: باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ یمنی فوج کے مستقبل
مارچ
قنیطرہ پر صیہونیوں کا وحشیانہ حملہ اور شامی شہریوں کو ہراساں کرنا
?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: شامی ذرائع نے جنوبی شام بالخصوص قنیطرہ اور اس کے
ستمبر
صہیونی فوج کا ناقابل تسخیر ہونے کا افسانہ چکناچور
?️ 5 جون 2023سچ خبریں:عبرانی ویب سائٹ واللا نے خبر دی ہے کہ مصر اور
جون
فوجی آپریشن سے امن قائم نہیں ہوگا، فیصلہ ساز قوتیں ماضی سے سبق سیکھیں
?️ 31 جولائی 2025پشاور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا ہے کہ فوجی
جولائی
یوکرین، فوج میں نوجوانوں کی بھرتی میں ناکام
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق، اوکرین کے
مئی
ایران بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کے لیے ایک مثالی ملک: چینی اخبار
?️ 16 فروری 2023سچ خبریں:آیت اللہ رئیسی جو مقامی وقت کے مطابق بیجنگ کے ہوائی
فروری