مقامی تاجروں، سول سوسائٹی کے ارکان نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں ترقی کے بھارتی دعوؤں کو مسترد کردیا

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں مقامی تاجروں، سول سوسائٹی کے ارکان اور سیاسی مبصرین نے معاشی ترقی اور خوشحالی کے بارے میں بھارت کے کھوکھلے دعوؤں کو بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کے لئے محض ایک پروپیگنڈاقراردیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ علاقے میں امن اور ترقی ظاہرکرنے کے لیے سرگرمی سے رپورٹیں جاری کر رہا ہے اور میڈیا مہم چلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرکے ترقی کی جھوٹی خبریں پھیلانے کا مقصدعلاقے پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو جواز فراہم کرنا ہے۔

تاہم مقامی کاروباری مالکان اور کارکنوں کا اصرار ہے کہ یہ دعوے زمینی حقائق کے بالکل برعکس ہیں۔سرینگر کے ایک تاجر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ زمینی صورت حال ایک مختلف کہانی بیان کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دکانیں بند ہو رہی ہیں، کاروبار مشکلات سے دوچار ہے اور بے روزگاری اب تک کی بلند ترین سطح پر ہے۔

کوئی حقیقی ترقی نہیں ہے، صرف جبر ہے۔سول سوسائٹی کے ارکان نے کہا کہ بھارتی حکومت علاقے میں اقتصادی ترقی کی خوشنما تصویر پیش کرکے بین الاقوامی برادری کو گمراہ کر رہی ہے۔ انسانی حقوق کے ایک کارکن نے کہاکہ نام نہاد ترقی کا بیانیہ دھوکہ دہی کا ایک اور طریقہ ہے۔ بھارت جھوٹی ترقی دکھا کر اپنے قبضے کو جواز فراہم کرنا چاہتا ہے، لیکن حقیقت بدستور سنگین ہے۔انہوں نے علاقے میںآبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لیے ایک وسیع حکمت عملی کی طرف بھی اشارہ کیا۔

ایک تاجر نے بتایاکہ بھارتی سرمایہ کاروں کے لیے دروازے کھولے جا رہے ہیں جبکہ کشمیری کاروبار متعدد رکاوٹوں اور وسائل تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے نقصان اٹھا رہے ہیں۔سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ 5اگست 2019کو دفعہ370کی منسوخی نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو زندگی کے ہر شعبے میں پیچھے کی طرف دھکیل دیا ہے۔ تجزیہ کاروںنے سوال اٹھایا کہ ایک ایسے علاقے میں امن اور ترقی کیسے حاصل کی جا سکتی ہے جس کو دنیا کے سب سے زیادہ فوجی جمائو والے علاقے میں تبدیل کیاگیا ہو۔

مشہور خبریں۔

وفاقی کابینہ کا سیلاب متاثرین کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان

?️ 18 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں سیلاب

سبزِیاں اور پھل کھاکر صحت مند رہنے کے ساتھ عمر بڑھائیں، تحقیق

?️ 2 مارچ 2021ہارورڈ{سچ خبریں} انسان کی زندگی آج کل بھاگ دوڑ کی زندگی ہے

شام کے شہر ادلب میں کشیدگی کم کرنے والے علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزی

?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:شام میں سرگرم النصرہ فرنٹ کے تکفیری دہشت گرد اس ملک

صدر مملکت نے دستخط کردیے، انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025 قانون بن گیا

?️ 31 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر آصف علی زرداری نے اتوار کو انسدادِ

ٹورنٹو، کینیڈا کے میئر کا اخلاقی اسکینڈل کی وجہ سے استعفیٰ

?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں ٹوری نے شہر کے میئر

ملک بھر میں بجلی کی طلب میں 5 ہزار میگاواٹ کمی کے باوجود شارٹ فال برقرار

?️ 28 مئی 2024پشاور: (سچ خبریں) ملک بھر میں بجلی کی طلب میں گزشتہ سال

متحدہ عرب امارات کے صدر کی فرانس کے صدر سے ملاقات

?️ 18 جولائی 2022سچ خبریں:   متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان نے

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ طلب

?️ 2 مئی 2023سچی خبریں:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان کے اختیارات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے