برازیل میں ایکس نیٹ ورک پر پابندی پر ایلون مسک کا ردعمل

برازیل میں ایکس نیٹ ورک پر پابندی پر ایلون مسک کا ردعمل

?️

سچ خبریں: ایکس نیٹ ورک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ وہ اس برازیلی جج کے خلاف انکشافات کریں گے جس نے اس ملک میں ایکس نیٹ ورک کو معطل کیا ہے۔

اسپوٹنک کی رپورٹ کے مطابق امریکی ارب پتی کارآفرین اور ایکس نیٹ ورک (سابقہ ٹویٹر) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایلون مسک نے ہفتے کے روز دعویٰ کیا کہ وہ برازیل کی سپریم کورٹ کے جج الکساندر د مورائس کے جرائم کو بے نقاب کریں گے، جنہوں نے پورے ملک میں ایکس نیٹ ورک کی معطلی کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: صیہونیوں کے لیے برازیلی صدر کا بیان ناقابل برداشت

مسک نے ایکس نیٹ ورک پر ایک پیغام میں لکھا: "ہم کل سے [مورائس] کے جرائم کی طویل فہرست کو برازیل کے اُن قوانین کے ساتھ شائع کرنا شروع کریں گے جنہیں اُس نے توڑا ہے۔

برازیلی میڈیا کے مطابق، سپریم کورٹ کے جج الکساندر د مورائس نے کہا کہ "ایلون مسک” جو ایکس نیٹ ورک کے مالک ہیں، نے برازیل کی خودمختاری، خاص طور پر برازیل کی عدلیہ کا احترام نہیں کیا اور خود کو ایک ایسا ادارہ قرار دیا ہے جو ہر ملک کے قوانین سے بالاتر اور محفوظ ہے، جس کے بعد انہوں نے ایکس کو برازیل میں معطل کرنے کا حکم جاری کیا۔

مورائس نے پچھلے بدھ کو ایلون مسک کو خبردار کیا تھا کہ وہ 24 گھنٹوں کے اندر برازیل میں اپنا قانونی نمائندہ مقرر کریں، کیونکہ ایکس نے اگست کے اوائل سے برازیل میں کوئی نمائندہ نہیں رکھا۔

مزید پڑھیں: بچوں کے ویڈیو گیمز میں اسرائیل کی حمایت میں گرافک اشتہارات، والدین تشویش میں مبتلا

اس برازیلی جج نے انٹرنیٹ کمپنیوں اور ایپلیکیشن اسٹورز کو پانچ دن کا وقت دیا ہے تاکہ وہ اس کے حکم کی تعمیل کریں اور ایکس کو معطل کریں۔

مشہور خبریں۔

افغانستان کے ساتھ تعاون کی توسیع میں کوئی رکاوٹ موجود نہیں: لاوروف

?️ 6 اکتوبر 2026سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان کے قائم مقام

پومپیو نے اسانج کے بارے میں یاہو نیوز کے انکشاف پر کیا: میں معافی نہیں مانگوں گا

?️ 29 ستمبر 2021سچ خبریں: سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے حوالے سے یاہو نیوز نے

ملک خوبصورت مردوں کے ہوتے ہوئے اشتہارات میں خواتین کو شامل کیا جاتا ہے

?️ 7 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ

عالمی میڈیا کا ایران کے خلاف جنگ پر ردعمل 

?️ 30 اپریل 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کو 60 دن

کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے مقبوضہ کشمیرG20سربراہ اجلاس کے بائیکاٹ کی اپیل

?️ 11 اپریل 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و

ٹرمپ کی دنیا میں ترکی کا مقام کیا ہے؟

?️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: جس دن سے ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار ریاستہائے متحدہ کے

پاکستان اور روس کے مابین تعلقات بتدریج مستحکم ہوئے ہیں: وزیر خارجہ

?️ 24 فروری 2022ماسکو(سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہناہے کہ پاکستان

یوکرین جنگ بندی کے بارے میں مغربی ممالک کی پس پردہ مشاورت

?️ 7 جون 2022سچ خبریں:سی این این کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں، امریکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے