?️
تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل میں نیتن یاہو کی جنگ طلبانہ پالیسیوں کے خلاف اسرائیل میں شدید مظاہرے شروع ہوگئے ہیں اور ہزاروں یہودیوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا اور ملک کے امن و امان کو خطرے میں ڈالنے پر استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کے اقتدار میں رہتے ہوئے اسرائیل میں امن و سکون برقرار نہیں ہوسکتا۔
اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتوار کے روز تل ابیب میں ہزاروں یہودی آبادکاروں نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور حماس سے ذلت آمیز شکست کے بعد ان سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔
عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت کی ویب سائٹ وائی نیٹ کے مطابق احتجاجی مظاہرہ شاہراہ بالفور پر واقع نیتن یاہو کے دفتر کے سامنے کیا گیا، مظاہرین میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، انہوںنے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے جن پر نیتن یاہو پر اسرائیلیوں کو جنگ میں جھونکنے کا الزام عاید کیا تھا۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کے اقتدار میں رہتے ہوئے اسرائیلی امن اور سکون سے نہیں رہ سکتے۔
مشہور خبریں۔
6 ماہ میں امریکہ کو ٹھیک کردوں گا:ٹرمپ
?️ 2 جون 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ اگر وہ 2024 کے
جون
بھارت مقبوضہ کشمیرپر اپناغیر قانونی تسلط برقراررکھنے کیلئے اسرائیلی پالیسی پرمسلسل عمل پیرا
?️ 21 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ
فروری
ایف بی آر ڈائریکٹوریٹ کے اختیارات بحال
?️ 26 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے فیڈرل
اکتوبر
افغانستان میں امن و استحکام کے لیے ہمارا کردار سب سے اہم ہے: فواد چوہدری
?️ 21 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا
اگست
انٹربینک میں روپے کی قدر میں کمی
?️ 7 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں آج ٹریڈنگ کے دوران پاکستانی
ستمبر
حزب اللہ اسرائیل کے لئے ایک ڈراؤنا خواب
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں:فرانسیسی اخبار لبریشن نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ
فروری
عمران خان کی گرفتاری کے بعد احتجاج کے مقدمے میں 10 مجرمان کی سزا معطل، رہائی کا حکم
?️ 31 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 10 مئی احتجاج پر
جنوری
چین کا تجارتی اور ٹیکس جنگ پر دوٹوک مؤقف
?️ 20 اپریل 2025 سچ خبریں:چین نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے اقتصادی مفادات
اپریل