?️
کراچی (سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے ایک بیان میں کہا کہ سمندری طوفان تاؤتے سے پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کوئی سنگین خطرہ نہیں ہے۔بھارتی ساحل سے ٹکرانے والے اس سمندری طوفان کے پاکستانی ساحل سے ٹکرانے کا خطرہ فی الحال ٹل گیا ہے۔ یہ طوفان اپنی پوزیشن مسلسل تبدیل کررہا ہے اور اب اتنا خطرناک نہیں لگ رہا جتنا ہفتے کی صبح تک تھا۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کراچی کے جنوب مشرق میں 1210 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے اور طوفان پاکستان کی ساحلی پٹی سے دور ہو کر گزرے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان دور ہونے کے باعث کراچی میں بارش کا خطرہ کم ہو گیا ہے تاہم گرم ہواؤں کے باعث لو کی صورتحال رہے گی۔
شہر میں 25 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ادھر طوفان کے باعث کیٹی بندر اور ساحلی پٹی پر موسم تبدیل ہو گیا ہے، ٹھٹھہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ مٹی کے طوفان نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔
سندھ کی ساحلی پٹی پر 18 سے 20 مئی تک آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ حیدرآباد میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور ماہی گیروں کو تین روز کے لیے گہرے سمندر میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔ گوادر میں بھی ماہی گیری کی سرگرمیوں پر 20 مئی تک پابندی عائد ہے۔
بحیرہ عرب میں سائیکلونز کی تاریخ بتاتے ہوئے سردار سرفراز نے کہا کہ آخری مرتبہ سال 2010 میں بلوچستان کی ساحلی پٹی فیٹ نامی طوفان کے باعث ہونے والی شدید بارشوں سے متاثر ہوئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں جو سائیکلون اکستان کے لیے تباہ کن رہا وہ مئی 1999 میں آنے والا تیسرے درجے کا سائیکلون ‘2 اے’ تھا جو سندھ کے شہروں ٹھٹہ اور بدین میں داخل ہوگیا تھا۔
سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ اس طوفان کے باعث شدید تباہی اور جانوں کا ضیاع ہوا تھا جس کے بعد بحیرہ عرب میں بننے والے کسی طوفان نے ہمارے ساحلوں کو براہِ راست متاثر نہیں کیا۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی استقامت کی حمایت جہاد کی اہم ترین علامتوں میں سے ایک: حسن نصراللہ
?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ
اپریل
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نا اہلی کی درخواست پیر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی
?️ 22 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف عمران خان کی نا
اکتوبر
برطانوی وزیراعظم پر پولیس نے جرمانہ لگایا
?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:برطانوی پولیس نے اعلان کیا کہ انہوں نے اس ملک کے
جنوری
ہم فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں:خلیج فارس
?️ 21 جون 2024سچ خبریں: خلیج فارس تعاون کونسل نے غزہ جنگ کے حوالے سے
جون
نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024 قومی اسمبلی سے بھی منظور
?️ 18 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی نیشنل
دسمبر
عرب ممالک نے لبنان کو بچانے کے لیے ایک بیرل تیل بھی نہیں بھیجا :عطوان
?️ 5 ستمبر 2021سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے اردن کی بجلی اور مصری گیس کے شام
ستمبر
ایرانی ڈرون، فوجی صنعت میں ایک انقلاب
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار Kalcalist نے اپنی ایک رپورٹ میں
جنوری
عراقی جمعیت علمائے اہلسنت کا الحشد الشعبی کے بارے میں اہم بیان
?️ 27 جون 2021سچ خبریں:عراقی جمعیت علمائے اہلسنت کے سربراہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں
جون