?️
لندن (سچ خبریں) برطانیہ کے وزیر صحت میٹ ہین کاک نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جس پر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق برطانوی وزیر صحت کا اپنے دفتر کی ساتھی کے ساتھ افیئر چل رہا تھا اور اس دوران انہوں نے ان کا بوسہ لے کر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔
42 سالہ میٹ ہین کاک نے اپنے محکمے میں ایک خاتون کو ٹیکس کے امور کی جانچ کے کام پر مامور کیا تھا اور گزشتہ دنوں ان کی اخبار دی دن میں ان کی مذکورہ خاتون کو گلا لگاتے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تصاویر شائع ہوئی تھیں۔
ہین کاک اس وبائی مرض کے خلاف حکومت کی لڑائی میں عوام کی توجہ کا مرکز رہے ہیں کیونکہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر آ کر لوگوں کو وائرس پر قابو پانے کے سلسلے میں سخت ایس او پیز پر عملدرآمد کی تاکید کرتے تھے۔
انہوں نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو خلط لکھ کر اپنا استعفیٰ پیش کیا جس میں کہا گیا کہ ہم ان لوگوں کے مقروض ہیں جنہوں نے اس وبائی مرض میں اتنی قربانی دی ہے اور میں نے ہدایات کی خلاف ورزی کرکے ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے۔
دوسری جانب جانسن نے جواب میں کہا کہ انہیں استعفیٰ موصول ہونے پر افسوس ہے، انہوں نے لکھا کہ آپ کو اپنی خدمات پر بے حد فخر کرنا چاہیے، میں آپ کے تعاون کا شکرگزار ہوں اور مجھے یقین ہے کہ عوامی خدمت میں آپ کا تعاون ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ دی سن کی جانب سے گزشتہ ماہ شائع کی گئی تصویر میں وزیر صحت کو اپنے دفتر کی ساتھی کا بوسہ لیتے ہوئے دکھایا گیا تھا اور یہ تصویر ایک ایسے موقع پر شائع ہوئی تھی جب لوگوں کو اپنے گھر سے باہر کسی دوسرے فرد سے قریبی رابطہ رکھنے پر پابندی عائد تھی۔
ہین کاک نے جمعہ کو معافی نامہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں قبول کرتا ہوں کہ میں نے ان حالات میں سماجی فاصلے کے اصول کی خلاف ورزی کی ہے، میں نے لوگوں کو مایوس کیا ہے اور میں بہت معذرت خواہ ہوں۔
لیکن وزیر صحت کی سرورق پر نمایاں تصاویر شائع کرنے والے برطانیہ کے معروف اخبارات نے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میٹ ہین کاک عہدہ رکھنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
مزاحمتی تحریک کی نفسیاتی جنگ/صیہونیوں کا سوال: راکٹ کب فائر کیے جائیں گے؟
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:سرایا القدس کے تین اہم ترین کمانڈروں کے قتل پر جذباتی
مئی
ٹرمپ کے تل ابیب سے تعاون کم ہونے کی وجوہات
?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: فاکس نیوز نے اسرائیلی جاسوسی خدمات کے ایک سابق عہدیدار کے
مئی
مصنوعی ذہانت سے خطرہ، ٹیکنالوجی کمپنیوں کے مالکان محفوظ پناہ گاہوں کی تعمیر میں مصروف
?️ 31 اکتوبر 2025سچ خبریں: مصنوعی ذہانت سے لاحق بڑے پیمانے پر تباہی کے خطرات
اکتوبر
امریکہ کی مزید صیہونی قبضے کی مخالفت
?️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں امریکی سفیر تھامس نائیڈز نے کہا کہ امریکی
جنوری
انتخابات میں لبنانی جماعتوں نے کتنی سیٹیں حاصل کیں؟
?️ 18 مئی 2022سچ خبریں: اتوار 16 مئی کو منعقد ہونے والے لبنانی پارلیمانی انتخابات
مئی
ہمارا ٹیکس کا نظام کاروبار میں رکاوٹ ہے مگر آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنی ہیں، وزیراعظم
?️ 8 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی ترقی
جنوری
لبنانی شخصیات نے سعودی عرب کی جانب سے قومی مفاہمت کی راہ میں رکاوٹ پر تنقید کی
?️ 18 اگست 2025لبنانی شخصیات نے سعودی عرب کی جانب سے قومی مفاہمت کی راہ
اگست
فائزر اور موڈرنا ویکسینز کے حوالے سے نئی تحقیق
?️ 6 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں)امریکہ میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف
جولائی