ملک کی ترقی کے لئے سودی نظام کو ختم کرنا ہوگا

اسد قیصر

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے  اعلان کیا کہ وہ سودی نظام کےخلاف جید علما کے ساتھ عیدالاضحیٰ کے بعد مشاورت کریں گے اور پھر اس حوالے سے سفارشات تیار کر کے وزیراعظم کو دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ عید الاضحٰی کے فوراً بعد مفتی تقی عثمانی سمیت دیگر جید علما سے سودی نظام کے خلاف اور اس کے متبادل نظام پر مشاورت کی جائےگی انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے سودی نظام کو ختم کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان ملک سے سودی نظام کے خاتمے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ سودی نظام ختم کرکے کسی کو بھی کرسی پر بٹھادیں ملک ترقی کریگا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں علی محمد خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نبی پاکؐ نے ساڑھے 14 سو سال پہلے کہا تھا مجھے ہند سے ٹھنڈی ہوائیں آتی ہیں، قائد اعظم نے پاکستان کیلئے مدنی ریاست کا خواب دیکھا، جب بچوں کی ریپ کی آواز آئی تب اس ایوان میں سرعام پھانسی کی قرارداد آئی ،عمل چاہے جب بھی ہو، میں ہر بجٹ تقریر میں رونا روتا ہوں سودی نظام سے نکلو۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے فرمایا تھا ہم نے مغرب کے معاشی نظام کی پیروی نہیں کرنی، وہ معاشی نظام انہیں اندھیرے میں جھونک چکا، ہم نے ملکر اگر سودی نظام کو ختم کر دیا تو کسی کو بھی کرسی پر بٹھا دیں یہ ملک چل پڑیگا، ہمارا نظریہ پاکستان اور اسلام ہے، ہم سیاسی نظریے میں اپنی لیڈر شپ کے ساتھ ہیں کرپشن میں نہیں۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق بھی کہہ چکے ہیں کہ سودی نظام کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہوچکی، جس کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے، جب تک سودی قرضوں کی معیشت کا خاتمہ نہیں ہوتا ترقی اور خوشحالی نہیں آئے گی۔

مشہور خبریں۔

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کر دیں

?️ 1 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)سال نو کی آمد پر حکومت کی جانب سے

امریکہ اور یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کا معاملہ

?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی نائب وزیر دفاع برائے بین الاقوامی سلامتی امور نے کانگریس

غزہ بڑھتی ہوئی انسانی تباہی کے دہانے پر

?️ 25 فروری 2026 سچ خبریں:غزہ کی پٹی ایک مکمل انسانی تباہی سے دوچار ہے،

روس یوکرین جنگ کا ذمہ دار کون؛ٹرمپ کی زبانی

?️ 19 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین پر الزام عائد کیا

امریکی کانگریس پر حملے کا معاملہ سیاست بازی کا شکار

?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:امریکی کانگریس پر حملے کی برسی اس ہفتے آ رہی ہے

جنوب لبنان میں سیکیورٹی واقعے میں متعدد صہیونی زخمی

?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کے میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنوب

سرینگرمیں متحدہ مجلس علماء کا اہم اجلاس ، فرقہ وارانہ اشتعال انگیزیوں کے تدارک کے لیے پینل قائم

?️ 16 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں مختلف

جاپان میں دو امریکی فوجی گرفتار

?️ 14 جون 2026سچ خبریں:جاپان کے جنوبی ترین صوبے اوکیناوا میں دو امریکی فوجیوں کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے