سچ خبریں: امریکی اور صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی کابینہ نے ان دھماکوں کی پیشگی منظوری دی تھی۔
امریکی اور صیہونی ذرائع نے لبنان میں پیجرز دھماکوں کی نئی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے،اطلاعات کے مطابق اسرائیلی کابینہ نے ان دھماکوں کی پیشگی منظوری دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:پیجر کیا ہے، اسے کیوں اور کیسے استعمال کیا جاتا ہے؟
آکسیوس کی رپورٹ کے مطابق، دو سینئر امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے پیجرز دھماکوں کے بارے میں امریکی صدر جو بائیڈن کی حکومت کو پیشگی اطلاع نہیں دی تھی اور تل ابیب نے یہ کارروائی اپنی مرضی سے کی۔
اسرائیلی ذرائع کے مطابق، اس کارروائی کا فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو ، ان کی سکیورٹی ٹیم اور کابینہ کے اعلیٰ ارکان کے درمیان ہونے والے ایک سکیورٹی اجلاس میں کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: صیہونی حکام حزب اللہ کے دندان شکن جواب کے منتظر
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے یہ فیصلہ امریکی خصوصی ایلچی کے مقبوضہ علاقوں کے دورے کے ایک دن بعد کیا، جب کہ اس دورے کے دوران امریکی ایلچی نے اسرائیلی حکام کو حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی بڑھانے کے خلاف خبردار کیا تھا لیکن اسرائیل نے بھی غلطی کی جس کی قیمت اسے ادا کرنا پڑے گی۔