خیبرپختونخوا: مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا معاملہ، فریقین سے جواب طلب

?️

پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے فریقین کو ابتدائی نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 دن میں جواب طلب کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیے کہ قانون کی بالادستی ہونی چاہیے، سیاسی معاملات پر سیاست ہونی چاہیے، افسوس ہو رہا ہے کہ ہم کہاں پر ہیں اور ہمارے پڑوسی کہاں ہیں؟

انہوں نے کہا کہ ملک کی معشیت کا حال کیا ہے؟ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط دیکھیں تو مزید سختیاں آنے والی ہیں، ایک جماعت جب حکومت میں ہوتی ہے تو رویہ الگ ہوتا ہے اور دوسری جانب ان کے جاتے ہی رویہ تبدیل ہو جاتا ہے۔

جسٹس شکیل احمد کا مزید کہنا تھا کہ ان مخصوص نشستوں پر تو لارجر بینچ فیصلہ کر چکا ہے۔

اس پر درخواستگزار شازیہ طہماس کے وکیل نے دلائل دیے کہ گورنر نے آرٹیکل 109 کا اختیار استعمال کر کے حلف کے لیے اسمبلی اجلاس طلب کیا ہے۔

اس پر جسٹس شکیل احمد نے دریافت کیا کہ کیا آج اجلاس نہیں ہو رہا ہے؟ وکیل نے بتایا کہ اسمبلی کی پریس ریلیز آئی ہے کہ آج اجلاس نہیں ہو رہا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 26 مارچ تک سماعت ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ آج ہی پیپلزپارٹی کی مخصوص نشستوں کی خواتین امیدواروں نے ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی تھی، درخواست پیپلزپارٹی کی شازیہ طہماس وغیرہ نے ثاقب رضا ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی، درخواست میں اسپیکر صوبائی اسمبلی، ڈپٹی اسپیکر اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

ان کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ آرٹیکل 109 نے گورنر کو اجلاس بلانے کا حق دیا ہے، الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر خواتین امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، پشاور ہائی کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے کیس کو خارج کیا ہے۔

اس میں کہا گیا کہ مخصوص نشستوں پر منتخب امیداواروں سے حلف لینا اسپیکر کی آئینی ذمہ داری ہے۔

مشہور خبریں۔

آئی ایم ایف پالیسی فریم ورک پاکستان کو 2 روز میں ملنے کا امکان

?️ 26 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے پاکستان کو آئندہ

غزہ کی جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے نیتن یاہو کے نئے بہانے

?️ 24 دسمبر 2025غزہ کی جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے نیتن یاہو کے نئے

الحشد الشعبی کا اربعین زائرین کے خلاف داعشی منصوبہ ناکام

?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:عراق کی عوامی تنظیم الحشد الشعبی نے اس ملک کے صوبہ

پاکستان اور چین کی دوستی میں خلل ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی،وزیر اعظم

?️ 5 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور

اپوزیشن نے ایک بار پھر حکومتی بجٹ مسترد کردیا

?️ 27 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اپوزیشن نے ایک بار پھر حکومتی بجٹ مسترد

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کی نذر، 10 منٹ میں 4 بل منظور

?️ 24 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سوا گھنٹے کی

یورپی پارلیمنٹ کے اراکین نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اہم قدم اٹھالیا

?️ 31 جولائی 2021برسلز (سچ خبریں) یورپی پارلیمنٹ کے اراکین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت

جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

?️ 26 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس یحییٰ آفریدی نے پاکستان کے 30 ویں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے