بھارتی حکومت عوام کو بھوک اور کورونا میں مرنے کے لیئے چھوڑ کر میزائل کا تجربہ کرنے میں مصروف

بھارتی حکومت عوام کو بھوک اور کورونا میں مرنے کے لیئے چھوڑ کر میزائل کا تجربہ کرنے میں مصروف

?️

نئی دہلی (سچ خبریں)  بھارت میں جہاں ایک طرف آئے دن کورونا وائرس سے ہزاروں افراد ہلاک ہو رہے ہیں اور عوام بھوک سے مر رہی ہے، کسان ملک بھر میں احتجاج کررہے ہیں وہیں دوسری طرف جنگی جنون میں پاگل انتہا پسند مودی حکومت میزائل کا تجربہ کرنے میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوام کو بھوک اور کورنا کے رحم وکرم پر چھوڑ کر جنگی جنون میں مبتلا انتہا پسند مودی حکومت نے میزائل کا تجربہ کرلیا ہے۔

خبررساں اداروں کے مطابق بھارت کورونا کے باعث ہلاکتوں میں دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے اور اس ابتر صورت حال میں بھی مودی حکومت عوام کی زندگیاں بچانے کے بجانے میزائل تجربے کرنے میں مصروف ہے۔

بھارتی حکومت نے حال ہی میں ریاست اڑیسا کے ساحلی علاقے میں واقع عبدالکلام جزیرے پر اگنی میزائل سیریز کی جدید قسم اگنی پی کا تجربہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تجربے کے دوران میزائل نے 2 ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر اپنے تمام اہداف کو تباہ کردیا، بھارت 24 اور 25 جون کو 2 الگ الگ میزائل تجربات کرچکا ہے، اس طرح پیر کے روز یہ تیسرا میزائل تجربہ ہے، جس نے بھارت کے جارحانہ عزائم کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث بھارت میں 3 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جب کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 3 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے، ان حالات میں عوام سے ہمدردی کے بجائے ہتھیار سازی اور میزائل تجربات نے بھارت کے چہرے پر موجود سیاہی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

مشہور خبریں۔

ڈپٹی کمشنر اور سرکاری ٹیم پر 40 سے 50 شرپسندوں نے فائرنگ کی، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ

?️ 4 جنوری 2025کرم: (سچ خبریں) لوئر کُرم میں ڈپٹی کمشنر کے قافلے پر حملے

معذور افراد بھی اینڈرائڈ فون استعمال کرسکیں گے

?️ 26 ستمبر 2021نیویارک(سچ خبریں) دُنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن بنانے والی کمپنی

دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی پی ٹی آئی سمیت دوسری جماعتوں نے مخالفت کی

?️ 6 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں قومی اسمبلی 249 کے ضمنی انتخاب میں

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کی سماعت

?️ 10 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نیب قوانین میں ترمیم کے خلاف پاکستان تحریک

حکومت کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے اربوں روپے کی منظوری

?️ 27 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزیراعظم

غزہ میں فوری جنگ بندی

?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مطابق مالٹا کی جانب سے

صیہونیوں نے مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ کے ڈرونز کی دراندازی کو دوبارہ کیسے پڑھا؟

?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:  مقبوضہ فلسطین کے آسمانوں میں حزب اللہ کے حسن ڈرون

فن لینڈ اور ایسٹونیا کا بالٹک میں روسی بیڑے کے خلاف میزائل کا منصوبہ

?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:    ایسٹونیا اور فن لینڈ نے بالٹک سمندر میں مشترکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے