?️
سچ خبریں: ایک اسٹریٹیجک تجزیہ کار نے لکھا کہ دو دن میں صیہونی پر فلسطینی مزاحمتی تحریک کی تین مہلک ضربوں کا تل ابیب پر گہرا اثر پڑے گا اور غزہ کی جنگ کے مستقبل کو بدل دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی آبادکاروں میں خوف و ہراس کی لہر
علاقائی مسائل کے تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے روزنامہ رأی الیوم میں اپنے کالم میں لکھا کہ صیہونی حکومت کو بین الاقوامی عدالتوں میں سیاسی اور قانونی جھٹکے لگ رہے ہیں لیکن اس سے بھی زیادہ اہم عسکری اور میدانی حملے ہیں جن کا سامنا صیہونی حکومت کو گزشتہ دو دنوں میں کرنا پڑا ہے، ان کے تل ابیب پر موجودہ اور مستقبل میں خطرناک اثرات ہوں گے۔
چونکا دینے والے تین حملے
اس تجزیے میں ان حملوں کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں:
1۔ پہلا حملہ:
القسام بریگیڈز نے تل ابیب پر 12 بیلسٹک میزائل داغے، جس نے صیہونیوں میں خوف وہراس کی لہر دوڑا دی، تین اسرائیلی زخمی ہوئے اور بین گورین بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازیں روک دی گئیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ میزائل رفح کے محاصرے شدہ علاقے سے داغے گئے تھے۔
2۔ دوسرا حملہ:
حماس کے عسکری ترجمان ابوعبیدہ نے اعلان کیا کہ ہفتہ کی شام مزاحمتی تحریک نے ایک مشترکہ آپریشن کیا اور غزہ کے مشرق میں ایک سرنگ میں صیہونی خصوصی فورسز کے 16 افسران اور سپاہیوں کو گھیر لیا، جس میں متعدد صیہونی ہلاک اور زخمی ہوئے اور کچھ قید کر لیے گئے نیز ان کے ہتھیار بھی قبضے میں لے لیے گئے۔
3۔ تیسرا حملہ:
دشمن کے پانچ مرکاوا ٹینک اور دو بلڈوزر یاسین 105 مارٹر گولوں سے تباہ کیے گئےاور کئی بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کی گئیں۔
عطوان مزید لکھتے ہیں کہ ان تین آپریشنز کی اہمیت صرف اس میں نہیں ہے کہ یہ دو دنوں کے دوران کیے گئے اور غزہ میں آٹھ ماہ کی جنگ کے بعد ہوئے بلکہ یہ آپریشنز مزاحمتی بریگیڈز کی قوت اور استقامت، ان کی غیر معمولی عسکری صلاحیتوں، جنگی حکمت عملیوں اور منصوبہ بندی کی نشاندہی کرتے ہیں۔
غزہ کی جنگ پر مزاحمتی کارروائیوں کے اثرات
عطوان اپنے کالم کے ایک اور حصے میں لکھتے ہیں کہ صیہونی فوجیوں کی قید کی خبر نہ صرف قابض فوج کی اپنے فوجیوں اور آبادکاروں کی حفاظت میں اپنے اہداف کے حصول میں ناکامی کو ظاہر کرتی ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتی ہے کہ فلسطینی مزاحمت نے صیہونی قیدیوں کی تعداد بڑھانے کی ایک نئی حکمت عملی اپنائی ہے اور ساتھ ہی ساتھ جدید میزائلوں کا استعمال بھی جاری رکھا ہے، جس نے نیتن یاہو اور ان کی جنگی کونسل کو حیران کر دیا ہے، اس طرح نیتن یاہو کی حکمت عملی نہ صرف صیہونی قیدیوں کی رہائی میں ناکام ہوتی ہے، بلکہ قیدیوں کی تعداد میں بھی اضافہ کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: فلسطینی مجاہدین کا صیہونیوں کے لیے اہم پیغام
یہ اسٹریٹیجک تجزیہ کار تل آویو کی اس جنگ میں ناکامی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ رفح پر حملے، جس کی بہت تشہیر کی گئی تھی، میں بڑے پیمانے پر انسانی نقصانات ہوں گے، اور اسی وجہ سے فوج نے اپنے مشرقی رفح میں موجود دستے کم کر دیے ہیں اور خصوصی گفعاتی بریگیڈ کو اس علاقے سے نکال لیا ہے۔


مشہور خبریں۔
یوکرین کی جرمنی پر ٹینک نہ بھیجنے پر کڑی تنقید
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں: یوکرین کے وزیر خارجہ نے منگل کی شام روس کے
ستمبر
مسجد اقصیٰ کو آگ لگانے کی 51 ویں سالگرہ، حماس نے فلسطینی قوم سے اہم اپیل کردی
?️ 20 اگست 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) 21 اگست سنہ 1969 تاریخ اسلام کا
اگست
حدیقہ کیانی کی پہلی شادی میں ناکامی کی کہانی ان ہی کی زبانی
?️ 17 فروری 2022کراچی (سچ خبریں)باصلاحیت گلوکارہ و ابھرتی و اداکارہ حدیقہ کیانی کی ذاتی
فروری
صیہونی ریاست کے بارے میں ہنگری کا موقف
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں:ہنگری کے وزیرِ خارجہ پیٹر سیارٹو نے یورپی یونین پر اسرائیل
اکتوبر
شام میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے میں متعدد فوجی زخمی
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:شامی اور امریکی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شام کے
اگست
اردگان نے اسرائیلی جبر کے خلاف اسپین کے موقف کو سراہا
?️ 14 جون 2024سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردگان نے میڈرڈ میں ترک ہسپانوی اقتصادی
جون
وزیر اعظم آج لاہور کا دورہ کریں گے
?️ 13 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر
دسمبر
حریت کانفرنس کا نظربندوں کی حالت زار پر اظہار تشویش
?️ 13 ستمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
ستمبر