فواد چوہدری نے میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانے کا اعلان کر دیا

قندیل بلوچ کیس میں ملزم کی رہائی پر فواد چوہدری کا رد عمل

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا کی ترقی کے لئے میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  ماضی میں جنگیں طاقت کے زور پر لڑی جاتی تھیں لیکن اب رائے عامہ کی جنگ لڑی جاتی ہے۔ میڈیا کا منظر نامہ کافی حد تک وسعت اختیار کرچکا ہے، آج ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزمنٹ 25 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار رہنما پاکستان تحریک انصاف و وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آج ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزمنٹ 25 ارب روپے تک پہنچ چکی گئی ہے، فیس بک ،گوگل نے پاکستان سے 7.5 ارب کے اشتہارات کا بزنس کیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ میڈیا میں ٹیکنالوجی کی وجہ سے بعض جگہوں پر ملازمتیں ختم ہوئیں اور ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہی کچھ نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماضی میں جنگیں طاقت کے زور پر لڑی جاتی تھیں لیکن اب رائے عامہ کی جنگ لڑی جاتی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں لیکن آج تک اس پر کوئی کتاب نہیں لکھی گئی۔رہنما پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ نکتہ نظر دنیا کے سامنے رکھنے کےلیے ڈیجیٹل میڈیا پر توجہ دینا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں موجود 42 جرنلزم اسکولز میں 1960 کا نصاب پڑھایا جارہا ہے اور دنیا میں لائٹس اور ساؤنڈز میں لوگوں نے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے لیکن ہمارے پاس دور دور تک ایسے لوگ میسر نہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ میڈیا کی ترقی کےلیے پہلی مرتبہ میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنائی جارہی ہے، جس میں اینی میشن، ویژول افیکٹس اور فلم سازی اور کیمرہ ورک سمیت میڈیا کے مختلف شعبوں کی تعلیم دی جائے گی، ساتھ ہی میڈیا میں 1500 انٹرن شپس دی جائیں گی۔

مشہور خبریں۔

صہیونی حکومت کی جانب سے جنوب لبنان پر حملوں کا سلسلہ جاری 

?️ 29 جون 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر جنوب لبنان

بشار الاسد کے دورہ تہران کی سیاسی اور اقتصادی جہتیں

?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد کل اتوارکو غیر اعلانیہ دورے پر

فرخ حبیب کا پی ٹی آئی چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

?️ 16 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما فرخ

حملہ آوروں کو جواب دینے کے لیے تمام استقامتی آپشنز موجود ہیں: اسلامی جہاد

?️ 12 مئی 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے خان یونس پر میزائل حملے

ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے پہلے مظاہرے؛ واشنگٹن کی سڑکیں احتجاجی نعروں سے گونج اٹھیں

?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے

ٹرمپ نے پھر کی میڈیا کی توہین،صحافی کو کہا احمق

?️ 29 نومبر 2025 ٹرمپ نے پھر کی میڈیا کی توہین،صحافی کو کہا احمق امریکی

پاکستان کے خلاف مودی کی ہرزہ سرائی پر حکومت کا ردعمل

?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: بھارتی وزیر اعظم مودی کے پاکستان مخالف تبصرے پر دفتر

So This Is ‘Ginger Beer Co’ Beer and It’s Brewed With Sweet Orange

?️ 26 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے