?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں سیاہ فام جارج فلائیڈ قتل کیس میں امریکی عدالت نے سفید فام سابق پولیس اہلکار کو 22 سال 6 مہینے قید کی سزا سنا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مئی 2020 میں مینیپولیس میں افریقی نژاد امریکی شخص جارج فلائیڈ کے قتل کے لیے مجرم قرار دیے جانے والے سابق امریکی پولیس افسر کو 22 سال اور چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
جج نے کہا کہ ڈریک شاوین کی سزا آپ کی جانب سے اعتماد اور اختیار کی حامل پوزیشن کے غلط استعمال پر مبنی ہے، اور خاص طور پر جس طرح مسٹر فلائیڈ کے لیے سفاکی دکھائی گئی۔
واضح رہے کہ سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ کے قتل کا واقعہ مئی 2020 میں پیش آیا تھا، جس کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ پولیس اہلکار نے فلائیڈ کی گردن کو اپنے گھٹنے سے بہت زور سے دبا رکھا تھا، جارج فلائیڈ بار بار یہ کہہ رہے تھے کہ ان کی سانس بند ہورہی ہے لیکن پولیس افسر نے ان کی باتوں پر توجہ نہیں دی جس کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی۔
ڈیرک چاون نے فلائیڈ کی گردن پر 8 منٹ 46 سیکنڈ تک گھٹنے ٹیکے رکھے، طبی معائنہ کاروں کی رپورٹ کے مطابق 3 منٹ بعد فلائیڈ بے ہوش ہوکر اس دنیا سے چلے گئے تھے۔
جارج فلائیڈ کی یہ فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد امریکہ سمیت دنیا بھر بھر میں نسل پرستی کے خلاف کئی دن تک مظاہرے کیے گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
تل ابیب نے کیا جنگ بندی کا مطالبہ
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں: اتوار کی شام لبنان کی تحریک حزب اللہ
اگست
پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتوں میں اضافہ
?️ 5 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتیں بڑھنے لگیں گذشتہ 24
نومبر
پی آئی اے نے اپنے عملے کی ویکسینیشن کا ہدف مکمل کر لیا
?️ 17 جون 2021کراچی (سچ خبریں)قومی ایئرلائن پی آئی اے نے پائلٹس، تمام فضائی و
جون
عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ملاقات، قیاس آرائیوں کا بازار گرم
?️ 8 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ایک ماہ بعد جیل سے رہا ہونے کے بعد
جون
سینیٹ کمیٹی میں سڑک اور ٹول پلازہ کی تعمیر کے دوران ٹول ٹیکس وصولی کا انکشاف
?️ 12 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات میں سڑک
مارچ
صیہونی حکومت کے حکمران ڈھانچے کے سکینڈلز کا تسلسل
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:یدیعوت احرانوت اخبار کے مطابق پولیس نے رشوت لینے، دھوکہ دہی،
مئی
یوکرین روس پر زمینی حملوں کی ایک نئی لہر کی تیاری کر رہا ہے: رائٹرز
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں: جہاں کیف کے مغربی اتحادیوں نے روس کے تیل
جولائی
فلسطینیوں کی نقل مکانی کے بارے میں ٹرمپ کے بیان پر اردن کا سخت ردعمل
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
جنوری