?️
سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کہا کہ مزاحمتی تحریک سے وابستہ میڈیا کے خلاف امریکی کاروائی نے ثابت کردیا کہ آزادی اور اظہار رائے کی آزادی کے بارے میں امریکی نعرے کھوکھلے ہیں۔
لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے مزاحمتی تحریک سے وابستہ متعدد سائٹوں پر پابندی عائد کرنے کے سلسلے میں امریکی کاروائی کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ مزاحمتی تحریک سے وابستہ میڈا پر پابندی عائدکرنے میں امریکی کاروائی امریکی حکومتوں کے دعووں کے کھوکھلے ہونے کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ کوئی اتفاق نہیں ہے کہ مزاحمتی تحریک سے وابستہ سائٹس کو مسدود کردیا گیا ہے کیونکہ ہی وہ میڈیا ہےجس نے” سیف القدس "کی لڑائی میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے اور صہیونی دشمن نیزتکفیری دہشت گردی کے خلاف مؤقف اپنایا
سید حسن نصراللہ نے مزید کہا کہ حیرت کی بات ہے ان میں بہت ساری سائٹیں مذہبی تھیں نہ کہ سیاسی،،نصراللہ نے مزید کہاکہ یہ آزادی اور اظہار رائے کی آزادی کے بارے میں امریکی دعووں کے کھوکھلے ہونے کی علامت ہے،مزاحمتی تحریک سے وابستہ میڈیا کے خلاف ہم اس معاندانہ اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ان ذرائع ابلاغ نے آزادی کی جدوجہد میں حق کا ساتھ دیا اور حق بیانی کی کام لیا نیز عوامی رائے کو روشن کرنے کی سمت گامزن رہا،حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے لبنانی فوج کی حمایت کے بارے میں امریکی اہداف کی نشاندہی کرتے ہوئے مزید کہاکہ جب امریکہ لبنانی فوج کو لاجسٹک مدد کا جواز پیش کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کا مقصد حزب اللہ کا مقابلہ کرنا ہے اس لیے کہ امریکہ کا مقصد مزاحمتی تحریک کے حامیوں کو مشتعل کرنا اور فوج کے خلاف افوہیں اڑانا ہے،ہم نے عملی طور پر لبنانی فوج کے لئے کچھ دوست ممالک سے مدد لینے کی کوشش کی۔


مشہور خبریں۔
زیلنسکی کے نظریات وہی ہیں جو ہٹلر کے تھے: ماسکو
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں: روسی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میدودف نے
اگست
ترکی کے صیہونی مخالف مقدمے میں شمولیت کی تصدیق
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: بین الاقوامی عدالت انصاف نے اعلان کیا کہ جمہوریہ جنوبی
اگست
فلسطین کے بارے میں سعودی عرب کا تازہ ترین موقف
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ، فیصل بن فرحان نے ایک
اکتوبر
اگر کوئی معاہدہ نہیں ہوا تو یوکرین اپنی آزادی کھو دے گا: زیلنسکی
?️ 5 فروری 2026 سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے خبردار کیا ہے
فروری
مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری
?️ 22 ستمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
ستمبر
لبنان کے بحران میں سید حسن نصر اللہ کی مزاحمت
?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے مجرمانہ قتل سے پہلے لبنان کے شہید
ستمبر
بیروت کے حالیہ فتنوں میں سعودی عرب کے نقش پا
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنانی ذرائع نے ولید جنبلاط کو سعودی عرب کی طرف سے
اکتوبر
کیا اسرائیل کی صرف مذمت ہونا چاہیے یا کچھ اور بھی؟
?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں: ترک یونیورسٹی کی پروفیسر اور تجزیہ کار نے اس بات
نومبر