برطانیہ کے ایک بس اسٹاپ سے برطانوی فوج کے بارے میں خفیہ دستاویزات برآمد، تحقیقات کا آغاز کردیا گیا

برطانیہ کے ایک بس اسٹاپ سے برطانوی فوج کے بارے میں خفیہ دستاویزات برآمد، تحقیقات کا آغاز کردیا گیا

?️

لندن (سچ خبریں)  برطانیہ میں ایک بس سٹاپ سے برطانوی فوج سے متعلق وزارت دفاع کی خفیہ دستاویزات برآمد ہوئی ہیں جن میں بارطانوی فوج سے متعلق اہم انکشافات کیئے گئے ہیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 50 صفحات پر مشتمل دستابس اسرے میویزات کے ایک حصے میں برطانوی جنگی بحری جہاز HMS ڈیفینڈر کے کریمیا کے کھُلے سمندر سے گزرنے پر روس کی طرف سے ممکنہ ردعمل کے بارے میں بحث کی گئی ہے اور ایک حصے میں افغانستان سے امریکی زیرِ قیادت نیٹو فورسز کے آپریشن ختم ہونے کے بعد ملک میں برطانوی فوجیوں کی موجودگی سے متعلق منصوبے کا اعلان کیا گیا ہے۔

برطانوی حکومت کے مطابق ان دستاویزات میں جنگی جہاز کی کریمین ساحل میں نقل و حرکت کی تفصیلات درج تھیں جس پر روس نے انتباہی فائرنگ بھی کی تھی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق برطانوی حکومت اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آخر یہ دستاویزات بس سٹاپ تک کیسے پہنچیں۔

برطانوی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ایک ملازم نے پچھلے ہفتے بتایا تھا کہ دستاویزات کھو گئی ہیں جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

اس حوالے سے شمالی آئرلینڈ کے وزیر برینڈن لیوس نے سکائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسا بالکل نہیں ہونا چاہیے تھا۔

نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ایک شخص نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ انہیں 50 صفحات پر مشتمل یہ خفیہ دستاویزات جنوبی انگلینڈ کے شہر کینٹ میں واقع بس سٹاپ کے پیچھے سے ملیں ہیں۔

برطانوی حکومت اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آخر یہ دستاویزات بس سٹاپ تک کیسے پہنچیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)

بی بی سی کے مطابق ملنے والے دستاویزات میں کریمیا کے ساحل سے دور یوکرین کے سمندر سے گزرتے ہوئے برطانیہ کے ایچ ایم ایس محافظوں کے بارے میں ممکنہ روسی ردعمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

روس نے گذشتہ بدھ کو کہا تھا کہ اس نے بحیرہ اسود میں ایک جنگی جہاز پر انتباہی فائرنگ کی ہے۔ جس کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ یہ اس کی سمندری حدود کی خلاف ورزی ہے، تاہم برطانیہ نے کہا ہے کہ وہ بین الااقومی قانون کے مطابق یوکرین کی سمندری حدود سے آرام سے گزر رہا تھا۔

ماسکو کے مطابق یہ واقعہ کریمیا کے ساحل کیپ فاولینٹ پر پیش آیا تھا، جسے سنہ 2014 میں روس نے یوکرین سے علیحدہ کرنے کی کوشش کی تھی تاہم اس اقدام کو عالمی برداری کی جانب سے تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

امریکا کے لیئے اب افغانستان سے بھاگنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں

?️ 13 مارچ 2021(سچ خبریں) بائیڈن انتظامیہ نے افغان امن عمل میں آنے والے ڈیڈ

یمن شام کا جولان نہیں ہے: انصار اللہ

?️ 27 دسمبر 2024سچ خبریں: انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن حزام الاسد نے

نیتن یاہو اور صیہونی حکومت کے لیے ٹرمپ کی "امریکہ فرسٹ” پالیسی کے اخراجات

?️ 26 دسمبر 2025سچ خبریں: ٹرمپ انتظامیہ نے ضرورت پڑنے پر صہیونی حکام کو کام

سیف الاسلام قذافی کا قتل

?️ 4 فروری 2026سیف الاسلام قذافی کا قتل  لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے

اپوزیشن نے اپنے تجربات سے کوئی سبق نہیں سیکھا: سبطین خان

?️ 17 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے کہا ہے کہ

صہیونیوں کے ہاتھوں غزہ میں درجنوں فلسطینی شہید و زخمی

?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں:غزہ پر صہیونی جارحیت میں ایک بار پھر شدت آگئی ہے

غزہ کی حمایت میں امریکی پائلٹ کی خود سوزی پر حماس کا ردعمل

?️ 27 فروری 2024سچ خبریں: تحریک حماس نے غزہ کے عوام کی حمایت میں صیہونی

صیہونی ریاست میں معاشی بحران؛سی این این کی رپورٹ

?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: سی این این نے ایک رپورٹ میں صیہونی ریاست کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے