ضرورت پڑنے پر افغانستان کی سرزمین کے اندر کارروائی کریں گے:پاکستانی وزیر دفاع 

ضرورت پڑنے پر افغانستان کی سرزمین کے اندر کارروائی کریں گے:پاکستانی وزیر دفاع 

?️

ضرورت پڑنے پر افغانستان کی سرزمین کے اندر کارروائی کریں گے:پاکستانی وزیر دفاع
اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کی گئی یا حملہ ہوا تو پاکستان بھرپور جواب دے گا، اور اگر ضرورت پیش آئی تو افغانستان کی سرزمین کے اندر تک کارروائی کی جائے گی۔
جمعرات کی صبح اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوئی تو ہم خاموش نہیں رہیں گے، ہم جواب دیں گے۔
یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ترکی کے شہر استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق پاکستانی وفد واپسی کے لیے تیار تھا مگر ترک میزبانوں کی درخواست پر قیام میں توسیع کی گئی ہے، کیونکہ افغان وفد نے اپنے مؤقف پر نظرِ ثانی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
خواجہ آصف نے الزام لگایا کہ مذاکرات کی ناکامی میں بھارت کا کردار ہے، اور کہا کہ طالبان کی ٹیم نے غیر سنجیدہ رویہ اختیار کیا۔ ان کے بقول، طالبان ہمارے بیشتر مطالبات مانتے ہیں مگر وہ کوئی تحریری ضمانت دینے پر آمادہ نہیں۔
دوسری جانب، پاکستان کے وزیرِ اطلاعات نے بدھ کو اعلان کیا تھا کہ مذاکرات کسی عملی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے، اور حکومت پاکستان اپنی عوام کے تحفظ کے لیے ہر قدم اٹھائے گی۔
ذرائع کے مطابق، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کو پاک–افغان سرحد پر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، اور صورتِ حال میں کسی ممکنہ بگاڑ کے خدشات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
اقوامِ متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے مذاکرات کی ناکامی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ دوبارہ شروع نہیں ہوگی۔
یاد رہے کہ استنبول مذاکرات، دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے بعد دوسرا بڑا دور تھا، جس میں دونوں ممالک نے حالیہ سرحدی جھڑپوں کے بعد جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔
پاکستان نے افغانستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گرد گروہوں، خصوصاً تحریک طالبان پاکستان (TTP) کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرے، جبکہ کابل اس بات پر زور دے رہا ہے کہ اسلام آباد براہِ راست پاکستانی طالبان سے مذاکرات کرے  تاہم پاکستانی وفد نے واضح کیا کہ "پاکستان دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں کرتا” اور کابل کو دہشت گردی کے خاتمے کے اپنے وعدوں پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

قومی اسمبلی اجلاس: عطاتارڑ اور پی ٹی آئی رہنما شاہد خٹک کے درمیان ہاتھا پائی

?️ 5 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نشریات

کیا اسرائیل رہبر ایران کی پیش گوئی سے پہلے ہی مٹ جائے گا؟: میڈل ایسٹ مانیٹر

?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں:فلسطینی علاقوں پر اپنے قبضے کے آغاز کے 73 سال بعد،

رکن یمنی انصار اللہ: اسرائیلی اور اماراتی ایئرلائنز مسافروں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہیں

?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: پمن کی انصاراللہ تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن نے

پی ڈی ایم حکومت عمران خان سے غیرمشروط مذاکرات پر رضامند

?️ 6 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے موجودہ سیاسی

روس نے غلط معلومات شائع کرنے پر جرمانہ عائد کیا،وجہ؟

?️ 4 اگست 2023سچ خبریں:جمعرات کو، روس نے ایپل اور آن لائن انسائیکلو وکی پیڈیا

قومی اسمبلی کا اجلاس 9 مئی کو طلب

?️ 8 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اپریل میں قومی اسمبلی کے ہنگامہ خیزاجلاسوں اورتحریک عدم

غزہ کی حمایت پر کوریائی فٹبالر سون ہیونگ مین پر صہیونی میڈیا کا شدید حملہ

?️ 28 جولائی 2025غزہ کی حمایت پر کوریائی فٹبالر سون ہیونگ مین پر صہیونی میڈیا

فلسطینی عیسائی بھی صہیونی حملوں سے محفوظ نہیں

?️ 8 اگست 2026سچ خبریں:ذرائع ابلاغ کی رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلسطینی عیسائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے