اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات مزید مؤخر نہیں ہونی چاہئیں: بھارتی وزیر اعظم

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل

?️

سچ خبریں:بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے برکس سربراہی اجلاس میں گلوبل ساؤتھ کی عالمی فیصلہ سازی میں مساوی شرکت اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں برکس سربراہی اجلاس کے افتتاح کے موقع پر عالمی قوانین کی تشکیل میں گلوبل ساؤتھ کے ممالک کی مساوی شرکت اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ برکس اب بلوغت کے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔

انادولو کے مطابق نریندر مودی نے نئی دہلی میں برکس کے سربراہی اجلاس کے آغاز پر کہا کہ گلوبل ساؤتھ کے ممالک عالمی بحرانوں کی صف اول میں موجود ہیں، لیکن بین الاقوامی فیصلہ سازی میں انہیں آخری صفوں میں رکھا جاتا ہے۔

 انہوں نے موجودہ مراعات کی درجہ بندی کو باہمی شراکت اور تعاون کے پلیٹ فارم میں تبدیل کرنے پر زور دیا۔

بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی حکمرانی کے نظام میں اصلاحات کو نمائندگی، جواب دہی اور قوانین کی تشکیل، 3 بنیادی محوروں پر مرکوز ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کو اب مزید مؤخر نہیں کیا جاسکتا۔

مودی نے دنیا کے مستقبل کے قوانین سے متعلق فیصلہ سازی میں تمام ممالک کی مساوی شرکت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ان کے مطابق برکس کے رکن ممالک ایک دوسرے کے نقطہ نظر کا احترام کرتے ہیں اور اتفاق رائے کے ذریعے آگے بڑھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ گروپ کسی ملک کے خلاف نہیں ہے بلکہ تمام ممالک کو تعاون کے راستے پر ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کرتا ہے۔

مودی نے اپنی گفتگو کے اقتصادی حصے میں کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں ووٹنگ کا حق، انتظامی عہدے اور پالیسی سازی کی ترجیحات آج کی اقتصادی حقیقتوں کے مطابق طے ہونی چاہئیں۔

 ان کے مطابق جو ممالک عالمی معیشت کی ترقی کو رفتار فراہم کررہے ہیں، انہیں عالمی اقتصادی حکمرانی کی قیادت میں بھی مؤثر کردار ملنا چاہیے۔

نئی دہلی میں برکس سربراہی اجلاس میں چین، روس اور ایران کے صدور سمیت اس گروپ کے دیگر سربراہان شرکت کررہے ہیں۔ یہ اجلاس ایسے وقت میں ہورہا ہے جب امریکہ کی ایران کے خلاف جنگ کو 7 ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے جبکہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بھی 4 سال سے زائد عرصے سے جاری ہے۔

مشہور خبریں۔

سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کا حکم معطل کردیا

?️ 20 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کے اس حکم

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانا گیا تو کیا ہوگا؟ بانی پی ٹی آئی

?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے کہا ہے کہ صورتحال

مشرق وسطی کا نیا منظرنامہ،جنگ بندی کی کوششوں سے لیکر تل ابیب پر بڑھتے دباؤ تک

?️ 30 نومبر 2025مشرق وسطی کا نیا منظرنامہ،جنگ بندی کی کوششوں سے لیکر تل ابیب

ایران کے خلاف جنگ کی مالی اعانت میں ٹرمپ انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا: بلومبرگ

?️ 25 جولائی 2026سچ خبریں:بلومبرگ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران کے

احسن اقبال پاکستانی سیارہ کی لانچنگ تقریب میں شرکت کیلئے چین روانہ

?️ 29 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات

مجرموں کی حکومت میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے، عمران خان

?️ 13 اکتوبر 2022چار سدہ: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

ٹرمپ کے خلاف ناراضی عروج پر؛ ایران جنگ پر عالمی ذرائع ابلاغ میں تشویش اور تنقید کی گونج

?️ 22 اکتوبر 2026سچ خبریں:امریکہ اور صہیونی حکومت کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی

بیٹری پر چلنے والا وزیر اعظم

?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے