?️
لندن (سچ خبریں) برطانیہ میں ایک بس سٹاپ سے برطانوی فوج سے متعلق وزارت دفاع کی خفیہ دستاویزات برآمد ہوئی ہیں جن میں بارطانوی فوج سے متعلق اہم انکشافات کیئے گئے ہیں۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 50 صفحات پر مشتمل دستابس اسرے میویزات کے ایک حصے میں برطانوی جنگی بحری جہاز HMS ڈیفینڈر کے کریمیا کے کھُلے سمندر سے گزرنے پر روس کی طرف سے ممکنہ ردعمل کے بارے میں بحث کی گئی ہے اور ایک حصے میں افغانستان سے امریکی زیرِ قیادت نیٹو فورسز کے آپریشن ختم ہونے کے بعد ملک میں برطانوی فوجیوں کی موجودگی سے متعلق منصوبے کا اعلان کیا گیا ہے۔
برطانوی حکومت کے مطابق ان دستاویزات میں جنگی جہاز کی کریمین ساحل میں نقل و حرکت کی تفصیلات درج تھیں جس پر روس نے انتباہی فائرنگ بھی کی تھی۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق برطانوی حکومت اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آخر یہ دستاویزات بس سٹاپ تک کیسے پہنچیں۔
برطانوی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ایک ملازم نے پچھلے ہفتے بتایا تھا کہ دستاویزات کھو گئی ہیں جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
اس حوالے سے شمالی آئرلینڈ کے وزیر برینڈن لیوس نے سکائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسا بالکل نہیں ہونا چاہیے تھا۔
نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ایک شخص نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ انہیں 50 صفحات پر مشتمل یہ خفیہ دستاویزات جنوبی انگلینڈ کے شہر کینٹ میں واقع بس سٹاپ کے پیچھے سے ملیں ہیں۔
برطانوی حکومت اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آخر یہ دستاویزات بس سٹاپ تک کیسے پہنچیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
بی بی سی کے مطابق ملنے والے دستاویزات میں کریمیا کے ساحل سے دور یوکرین کے سمندر سے گزرتے ہوئے برطانیہ کے ایچ ایم ایس محافظوں کے بارے میں ممکنہ روسی ردعمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
روس نے گذشتہ بدھ کو کہا تھا کہ اس نے بحیرہ اسود میں ایک جنگی جہاز پر انتباہی فائرنگ کی ہے۔ جس کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ یہ اس کی سمندری حدود کی خلاف ورزی ہے، تاہم برطانیہ نے کہا ہے کہ وہ بین الااقومی قانون کے مطابق یوکرین کی سمندری حدود سے آرام سے گزر رہا تھا۔
ماسکو کے مطابق یہ واقعہ کریمیا کے ساحل کیپ فاولینٹ پر پیش آیا تھا، جسے سنہ 2014 میں روس نے یوکرین سے علیحدہ کرنے کی کوشش کی تھی تاہم اس اقدام کو عالمی برداری کی جانب سے تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
2023 صیہونی حکومت کی تاریخ کا بدترین سال
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں:صہیونی سوشل نیٹ ورکس پر گراف کے مطابق الاقصیٰ طوفان آپریشن
جنوری
صیہونی حکومت پر حماس کا خوف طاری
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: امریکی خبر رساں ایجنسی بلومبرگ کے مطابق شائع شدہ رپورٹوں سے
جون
کورونا وائرس: ملک میں مزید 38 افراد انتقال کر گئے
?️ 7 فروری 2022لاہور (سچ خبریں) کورونا وائرس کے وار جاری جاری ہیں، ملک میں
فروری
حزب اللہ کے خوف سے صیہونی ریپڈ ری ایکشن بٹالین کی تشکیل
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت غیر قانونی طور پر اپنے وجود میں آنے کے
ستمبر
فلسطینی کیوں حق پر ہیں؟
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: ازخان کہتے ہیں کہ صیہونی حکومت نے دہائیوں کے دوران
اکتوبر
آرڈیننس لانا پارلیمان کی توہین ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی
?️ 20 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے
جون
براہ راست تل ابیب مکہ فلائٹ لائن قائم کرنے کے بارے میں معاریو کا دعویٰ
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی اخبار معاریف نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے
مئی
11 صدیوں سے میلادِ النبیؐ کے موقع پر سبز پوشی ؛اس والہانہ عقیدت کا راز کیا ہے؟
?️ 20 ستمبر 2024سچ خبریں: ربیع الاول کے دنوں میں اگر یمن کا منظر دیکھا
ستمبر