?️
سچ خبریں: القسام بریگیڈ کے ترجمان نے حج کے عظیم اور بڑے موقع پر فلسطینی مجاہدین کی صہیونی دشمن کے ساتھ جنگ کی حقیقت کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق حماس تحریک کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے چند لمحے قبل تاکید کی کہ حجاجِ بیت اللہ الحرام سے گزارش ہے کہ مقدس مقامات پر اور حج کے مناسک ادا کرتے ہوئے غزہ اور فلسطین کے اپنے بھائیوں کو نہ بھولیں۔
یہ بھی پڑھیں: حج کے موسم میں فلسطین کی حمایت کا فقدان
انہوں نے مزید کہا کہ حجاجِ بیت اللہ سے درخواست ہے کہ غزہ اور اس کے مزاحمتی باشندوں نیز مجاہدین کو ان عظیم اور مبارک لمحات میں یاد رکھیں۔
ابوعبیدہ نے تصریح کی کہ بیت اللہ کے مہمان حج کے مناسک ادا کر رہے ہیں تو ہم امتِ مسلمہ کی جانب سے اللہ کے راستے میں قابض دشمنوں کے خلاف جہاد کے فریضے کو ادا کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: مسئلہ فلسطین، مغربی ممالک کی دہشت گردی اور عرب ممالک کی خیانت
انہوں نے مزید کہا کہ الاقصیٰ طوفان آپریشن مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین حرم کی حفاظت کے لیے کیا گیا اور حج کے مناسک ایک موقع فراہم کرتے ہیں تاکہ دو ارب مسلمان امت کو ہماری جنگ کی حقیقت سے آگاہ کیا جائے، اس لیے کہ یہ جنگ ان دشمنوں کے ساتھ ہے جو مسجد الاقصیٰ پر حملہ آور ہو رہے ہیں اور اس مقدس مقام پر فساد اور یہودیت کو پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
صیہونی قیدیوں کے اہلخانہ کا نیتن یاہو سے اظہار نفرت
?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: حال ہی میں غزہ کی پٹی میں ہلاک ہونے والے
ستمبر
9 مئی کے واقعات کی غیر جانبدارانہ انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں، عمر ایوب
?️ 3 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کا
مارچ
’بچوں کا قتل عام بند کرو‘، بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں: بالی وڈ کی خوبرو اور ورسٹائل اداکارہ دیا مرزا نے
نومبر
گزشتہ سال 500 امریکی فوجیوں نے کی خودکشی
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے امریکی فوجی اہلکاروں میں خودکشی کی
فروری
اسرائیلی فوج کے بڑے جھوٹ کا پردہ فاش
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے منگل کی شام کو غزہ کے یورپی
مئی
غزہ جنگ میں اب تک کتنے صیہونی فوجی ہلاک ہوئے ہیں؟
?️ 4 جون 2024سچ خبریں: فوجی امور کے ایک تجزیہ کار نے غزہ کی جنگ
جون
غزہ کی حمایت میں امریکی پائلٹ کی خود سوزی پر حماس کا ردعمل
?️ 27 فروری 2024سچ خبریں: تحریک حماس نے غزہ کے عوام کی حمایت میں صیہونی
فروری
پشاور دھماکا:دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا
?️ 5 مارچ 2022پشاور: (سچ خبریں) پشاور میں دھماکے کے باعث آج پورے شہر میں
مارچ